ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

پی ٹی آئی قیادت کو شہباز گل کے بیان سے الگ ہونا چاہیے: پرویز الٰہی

Web Desk
10 Aug, 2022

10 اگست ، 2022

Web Desk
10 Aug, 2022

10 اگست ، 2022

پی ٹی آئی قیادت کو شہباز گل کے بیان سے الگ ہونا چاہیے: پرویز الٰہی

post-title

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی  نے کہا ہےکہ شہباز گل کے بیان سے فائدہ نہیں نقصان ہوا ہے اور پی ٹی آئی قیادت کو ان کے بیان سے الگ ہونا چاہیے۔

 جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ وزیراعظم سیلاب متاثرہ علاقوں میں گئے جب کہ  میں نے پہلے ہی آئی جی اور چیف سیکرٹری کو بھیجا، چیف سیکرٹری سے کہا کہ وزیراعظم جو اعلان کریں ان پر بھی ہم نے عمل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری شہبازشریف نے لگائے تھے، میں نے ان کو اون کیا تھا ، دل سے لگائے، اب چیف سیکرٹری پنجاب کی کچھ اور مجبوری تھی جس کی وجہ سے وہ جارہے ہیں، میں نے کیا اب تک بیوروکریسی کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی کی؟ ماضی میں بھی تمام بندے شہبازشریف نے لگائے تھے میں نے نہیں ہٹائے، میں نے وقت نہیں ضائع کرنا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم نے عمران خان کو سکیورٹی کیوں نہیں دینی؟ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے اور  70 فیصد  سے زیادہ تو  پنجاب کا حصہ ہے، اسلام آباد کا تو تھوڑا سا حصہ آتا ہے۔

شہباز گل سے متعلق پرویز الٰہی  نے کہا کہ میں نے شہبازگل کو ڈانٹا کہ یہ بڑی بری بات ہے، عمران خان کا بیان ہے کہ جو فوج کے خلاف ہو وہ پاکستانی نہیں ہوسکتا اس لیے تحریک انصاف کی قیادت کو بالکل شہبازگل کے بیان سے الگ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ میں نے شہبازگل کے بیان کے خلاف بیان دیا ہے، میں نے کہا کہ آپ کون ہوتے ہیں ہماری پالیسی کو کہنے اور کرنے والے، شہبازگل کے بیان سے فائدہ نہیں نقصان ہوا ہے کیونکہ یہ ہمارے ادارے ہیں، افواج پاکستان کے خلاف بیان دیا کوئی عقل ہے تم میں؟

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی رگ رگ کو جانتا ہوں، یہ تو سارے نئے آئے ہیں، سیاسی مخالفت چلتی رہے گی ، ملک اور صوبے کے مفاد پر کوئی تناؤ نظر نہیں آئے گا۔

چوہدری پرویز  الٰہی نے مزید کہا کہ میرے لیے تو عمران خان نے وہ کیا جس کے لیے شہبازشریف نے نوازشریف کے ساتھ 25 سال ضائع کیے، عمران خان جس طرح کہیں گے میں نے تو وہ کرنا ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین سے کوئی بات نہیں ہوئی۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM