ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

NA-133 کا ضمنی انتخاب

Web Desk
19 Nov, 2021

19 نومبر ، 2021

Web Desk
19 Nov, 2021

19 نومبر ، 2021

NA-133 کا ضمنی انتخاب

post-title

صوبائی الیکشن کمیشن نےلاہور این اے 133 کے ضمنی انتخاب کے لئے محکمہ داخلہ پنجاب سے رینجرز کی تعیناتی کے لیےرابطہ کیا ہے۔ اس حوالے سے  الیکشن کمیشن  نے محکمہ داخلہ پنجاب کو باضابطہ طور پر درخواست جمع کرادی ہے۔ الیکشن کمیشن  کی طرف سےحساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہNA-133کی سیٹ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ملک پرویز کی وفات کےباعث خالی ہوئی تھی ۔یاد رہے اس حلقہ میں ضمنی انتخاب 5 دسمبر کوہو گا ۔NA-133 میں پاکستان پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) کے درمیان مقابلے کا امکان ہے ۔ یہ بھی یاد رہے حلقہ این اے 133  کے ضمنی انتخابات کے لئےتحریک انصاف کے امیدوار جمشید چیمہ اور ان کی کورنگ امیدوار مسرت چیمہ کی اپیلیں الیکشن ٹریبونل اور لاہور ہائیکورٹ سے مسترد کی جا چکی ہیں۔جمشید اقبال چیمہ اور ان کی کورنگ  امیدوار مسرت جمشید چیمہ کے کاغذات نامزد گی یہ اعتراض لگا کر مسترد کر دیےگئےتھے کہ حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخابات میں تجویز کنندہ کا تعلق حلقہ این اے 130 سے ہے۔یہ بھی یاد رہےمسلم لیگ (ن) کی طرف سے پرویز ملک کی بیوہ شائستہ، جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری اسلم گل اور دیگر 17 امیدوار بھی اس نشست کی دوڑ میں شامل ہیں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM