ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

ممنوعہ فنڈنگ کیس کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست لارجر بینچ کے سپرد

Web Desk
16 Aug, 2022

16 اگست ، 2022

Web Desk
16 Aug, 2022

16 اگست ، 2022

ممنوعہ فنڈنگ کیس کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست لارجر بینچ کے سپرد

post-title

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے لیے لارجر بینچ کے سپرد کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر انور منصور اور فیصل چوہدری پیش ہوئے۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اس درخواست پر سماعت کے لیے لارجر بینچ بنا دیتے ہیں، لارجر بینچ کیس کی پرسوں سماعت کرے گا۔

پی ٹی آئی کے وکیل  انور منصور  نے دلائل میں کہا کہ الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ ہم نے چیلنج کی ہے، حنیف عباسی کیس میں سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے۔

انور منصور نے کہا کہ اکاؤنٹس مختلف وجوہات کی بنا پر ظاہر کرنا ضروری نہیں تھے، پیسہ یہاں سے گیا ہے اس لیے صوبوں کے اکاؤنٹس میں ظاہر کرنا ضروری نہیں تھا۔

انور منصور نے استدعا کی کہ شوکاز نوٹس کی حد تک کوئی ایکشن نہ لیا جائے، اس پر عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ بھی لارجر بینچ ہی دیکھے گا۔عدالت نے کیس لارجر بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 18 اگست تک ملتوی کردی۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM