ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

کرسٹیانو رونالڈو کی مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپسی، مداح پر جوش 

Web Desk
29 Aug, 2021

29 اگست ، 2021

Web Desk
29 Aug, 2021

29 اگست ، 2021

کرسٹیانو رونالڈو کی مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپسی، مداح پر جوش 

post-title

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو  انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ میں 12 سال بعد واپس آگئے ۔
انگلش پریمیئر لیگ کے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کلب اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہے کہ اطالوی کلب یووینٹس سے رونالڈو کیمانچسٹر یونائیٹڈ میں ٹرانسفر کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔
مانچسٹر یونائیٹڈ کا کہنا ہے کہ کلب کا ہر فرد رونالڈو کی دوبارہ کلب میں واپسی پر انہیں خوش آمدیدکہتا ہے۔
خیال رہے کہ رونالڈو 2003 سے 2009 تک مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں جس کے بعد وہ  ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ اور پھر 2018 میں اٹلی کیکلب یووینٹس چلیگئے تھے ۔
 5 مرتبہ بیلن ڈ ی اور ایوارڈ جیتنے والے رونالڈو نے اب تک اپنے کیریئر میں 30 ٹائٹل جیتے ہیں ان میں5 مرتبہ یوئیفا چیمپئنز لیگ، 4 مرتبہ فیفا کلب ورلڈ کپ، انگلینڈ، اسپین اور اٹلی میں 7 لیگ ٹائٹلز اور اپنے ملک کے لیے یورپیئن چیمپئن شپ ٹائٹل بھی شامل ہیں۔


 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM