ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی :ضروری اقدامات کی ہدایت

مسرت ثمینہ
16 Jan, 2022

16 جنوری ، 2022

مسرت ثمینہ
16 Jan, 2022

16 جنوری ، 2022

محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی :ضروری اقدامات کی ہدایت

post-title

محکمۂ موسمیات کے مطابق صوبے خیبر پختونخوا میںبارشوں اور برفباری کا  امکان ، یہ سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے صوبۂ خیبر پختون خوا کے اکثر اضلاع میں منگل سے بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے،محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ اس دوران چترال، دیر، سوات، مالا کنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہمانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، باجوڑ اور کرم میں بھی بارش کا امکان ہے، اس دوران گلیات، ناران، کاغان، چترال، دیر، سوات اور مالم جبہ کے پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
واضح رہےاس حوالے سے پی ڈی ایم اے خیبر پختون خوا نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی ضروری اقدامات کرنے کے لیے مراسلہ بھیج دیا ہے،انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہدایت کی گئی ہے کہ لنک روڈز کی بحالی کے لیے مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے، جبکہ سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
خیال رہے ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایات کی ہے، بالائی اضلاع میں بارش اور برف باری کےباعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM