ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

میوزک  فیسٹیول میں شریک فٹبالر کی اہلیہ کی  ہولناک موت

مسرت ثمینہ
04 Feb, 2022

04 فروری ، 2022

مسرت ثمینہ
04 Feb, 2022

04 فروری ، 2022

میوزک  فیسٹیول میں شریک فٹبالر کی اہلیہ کی  ہولناک موت

post-title

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 29 سالہ نوجوان ماڈل کو اتوار کے روز پیراگوئے کے دارالحکومت اسونسیون میں ایک میوزک فیسٹیول میں شرکت کے دوران سر میں گولی ماری گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایک چونکا دینے والے واقعے میں پیراگوئے کے فٹبالر ایوان ٹوریس کی اہلیہ ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کرسٹینا ویٹا آرانڈا ایک موسیقی کنسرٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوگئیں۔فائرنگ سے چار دیگر افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں بعد ازاں اسپتال لے جایا گیا۔ حکام نے بتایا کہ پولیس مجرم جوز لوئس بوگاڈو کیویڈو کو تلاش کر رہی ہے ملزم کا عرفی نام "کوری" بتایا جاتا ہے۔ بی بی سی کے مطابق حملہ آور ممنوعہ اشیا کا اسمگلر ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے بین الاقوامی ریڈ وارنٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔
واضح رہے پیراگوئے کے کورڈیلیرا صوبے کے پولیس چیف پراسیکیوٹر بینیسیو رامیرز نے کہا کہ حکام کا خیال ہے کہ نشانہ "کوئی اور" تھا اور کرسٹینا کو غلطی سے گولی مار دی گئی جو اس کے قریب کھڑی تھی،مشہور پیراگوئین کھلاڑی نے سوشل میڈیا پر اپنے اکاؤنٹس کے ذریعے ایک بیان میں یہ خبر شائع کی اور لکھا کہ کرسٹینا کی ترجیحات میں سے ایک اپنے فالورز کے قریب رہنا تھا انہوں نے کہا کہ شائقین اسے آخری بار دیکھنے کے لیےاسونسین میں اس کی رہائش گاہ پر آ سکتے ہیں۔

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Ivan Torres (@ivan_torres11)


بتایا جاتا ہے کہ کرسٹینا ویٹا آرانڈا کے اپنے شوہر فٹ بال کھلاڑی ایون ٹوریس کے ساتھ تین بچے ہیں اور انہوں نے گزشتہ دسمبر میں ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اعلان کیا تھا کہ وہ شادی کے 10 سال بعد الگ ہو گئے ہیں۔
 ذرائع نے بتایا کہ یہ جوڑا اپنے ازدواجی تعلقات کو ٹھیک کرنے پر کام کر رہا تھا،ایون نے اپنی آنجہانی اہلیہ کے اعزاز میں ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا میں نے آج بہت کچھ کھو دیا ہے میں اسے خوبصورت مسکراہٹ اور اتنے بڑے دل کے ساتھ بہت یاد کروں گا۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM