ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

ایک لاکھ روپےتک ماہانہ تنخواہ والوں پر ٹیکس نہ لگانے کی تجویز واپس

Web Desk
25 Jun, 2022

25 جون ، 2022

Web Desk
25 Jun, 2022

25 جون ، 2022

ایک لاکھ روپےتک ماہانہ تنخواہ والوں پر ٹیکس نہ لگانے کی تجویز واپس

post-title

 

تنخواہ دار طبقے کے لیے نئی انکم ٹیکس تجاویز سامنے آگئیں جس میں 50 ہزار روپے ماہانہ آمدنی والوں کو ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا ہے جب کہ ایک  لاکھ روپے تک تنخواہ والوں پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز واپس لے لی گئی ہے۔

بجٹ دستاویز کےمطابق ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ڈھائی فیصد ٹیکس عائد ہوگا جب کہ ایک لاکھ سے زائد اور 2 لاکھ روپے تنخواہ تک 15 ہزار روپے سالانہ فکس ٹیکس دینا ہوگا اس کے علاوہ ایک لاکھ روپے سے زائد اور 2 لاکھ روپے تنخواہ تک 12.5  فیصدماہانہ ٹیکس دینا ہوگا۔

دستاویزات کے مطابق 2 لاکھ سے 3  لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ایک لاکھ 65 ہزار روپے سالانہ جب کہ  20  فیصد ماہانہ ٹیکس ہوگا۔

دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ 3 لاکھ سے 5 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر 4 لاکھ 5 ہزار روپے سالانہ ٹیکس ہوگا جب کہ 3 لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 25 فیصد ماہانہ ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔

اسی طرح 5 سے 10 لاکھ روپے تنخواہ پر 10 لاکھ روپے سالانہ ٹیکس ہوگا اور  5 لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 32.5 فیصد ماہانہ ٹیکس لاگو ہوگا۔

دستاویزات کے مطابق 10 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ والوں پر 29  لاکھ روپے سالانہ ٹیکس لگےگا اور 10لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 35 فیصد ٹیکس ہوگا۔

ذرائع کے مطابق فکسڈ ٹیکس 30 جون 2023 سےختم کردیاجائےگا۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM