ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

موٹروے پر بس کو حادثہ کیسے پیش آیا؟ زخمی مسافروں کی گفتگو

Web Desk
16 Aug, 2022

16 اگست ، 2022

Web Desk
16 Aug, 2022

16 اگست ، 2022

موٹروے پر بس کو حادثہ کیسے پیش آیا؟ زخمی مسافروں کی گفتگو

post-title

ملتان : موٹر وے ایم 5  پر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ بس میں سوار زخمی مسافروں نے حادثے سے متعلق گفتگو کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زخمی مسافر عرفان نے بتایا کہ حادثے کے بعد میں نے بس سے کود کر جان بچائی، میرے خیال میں ڈرائیور سو گیا تھا جس کے باعث حادثہ ہوا۔

مسافر نے مزید بتایا کہ ٹینکر سے تصادم کے بعد بس کو جھٹکا لگا تو  ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی جس کے بعد میں نے  ونڈ اسکرین سے چھلانگ لگائی اور بھائی کو بھی کہا یہاں سے نکلو، اس کے 5 منٹ کے بعد زوردار دھماکا ہوا اور سب کچھ جل گیا۔

دوسری جانب  بس میں سوار  ایک اور زخمی مسافر رئیس  نے بتایا کہ مسافرسوئے ہوئے تھے، ایک دم بس کے ٹکرانے کی آواز آئی جس سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے،کنڈیکٹر کو کہا دروازہ کھولو لیکن دروازہ نہ کھل سکا، ڈرائیور کو آواز دی مگر اس کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔

زخمی مسافر  نے کہا کہ اس کے بعد میں نے بھی ونڈ اسکرین سے باہر چھلانگ لگائی، سڑک پر بہت ڈیزل تھا چلا بھی نہیں جا رہا تھا، چل کر سڑک پر کچھ آگے گیا تو پھر زور دار دھماکا ہوگیا۔

واضح رہے کہ  موٹروے ایم 5 پر بہاولپور کے قریب لاہور سے کراچی آنے والی سلیپر بس اور  آئل ٹینکر میں تصادم کے بعد آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں بری طرح جل گئیں جب کہ حادثے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM