ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

منشیات کا جھوٹا کیس۔۔۔۔بھارتی اداکارہ نے کیا کر ڈالا

mussarat
29 Dec, 2021

29 دسمبر ، 2021

mussarat
29 Dec, 2021

29 دسمبر ، 2021

منشیات کا جھوٹا کیس۔۔۔۔بھارتی اداکارہ نے کیا کر ڈالا

post-title

معروف بھارتی اداکارہ نے منشیات کے جھوٹے مقدمے میں پھنسانے اور گرفتاری کے خوف سے تنگ آکرزندگی کا خاتمہ کر لیا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق  بھوجپوری فلموں کی 26 سالہ اداکارہ جیا نے چند روز قبل ہی ایک ہوٹل میں دوستوں کے ساتھ منعقدہ پارٹی میں شرکت کی تھی جس میں خوب ہلہ گلہ کیا گیا ،تقریب کے دوروز بعد ان کے نمبر پر دو لوگوں نے نارکوٹیکس کنٹرل بیورو کا افسر بن کر بات کی اور ان کو منشیات  استعمال کرنے اور رکھنے کے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دی ۔

این بی سی کے افسر بن کر سامنے آنے والے دونوں افسروں نے اداکارہ اور اُن کی تین دوستوں کی جان بخشی کے لئے40 لاکھ روپے ادائیگی کا مطالبہ کیا جس کے بعد معاملہ 20 لاکھ روپے میں طے پایا،اداکارہ اور ان کے دوستوں کی طرف سے رقم وقت پر نہ پہنچنے کے بعد این سی بی کے جعلی افسروں نے اداکارہ کو فون کر کے گرفتاری اور مقدمہ درج کرنے کی دھمکیاں دیں جس پر تنگ آکر جیا نے پنکھے سے جھول کرخودکشی کر لی ۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ  بھوجپوری فلموں کی اداکارہ  ممبئی کے علاقے جوگ شواری میں قائم ایک فلیٹ میں کرائے  پر رہتی تھی جہاں سے ان کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔تحقیقات کےبعد پتہ چلا ہے کہ اداکارہ نے عظیم نامی ایک شخص کے ہاتھوں آدھی رقم بھجوا بھی دی تھی ۔  جس کے بعد این سی بی کے جعلی افسروں نے تینوں  لڑکیوں کو بلیک میل کیا۔ دھمکیوں کے بعد اداکارہ ڈپریشن کی مریضہ بن گئی تھی اور وہ اس حوالے سے کافی پریشان تھی، یہاں تک کہ اداکارہ کسی سے بات بھی نہیں کرتی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ درج کر کے این سی بی کے جعلی افسروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جنہوں نے تفتیش کے دوران  جرم کا اعتراف کرلیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کےخلاف سخت کارروائی

کی جائے گی۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM