ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

عامر لیاقت کی جائیداد کتنی ہے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

Web Desk
16 Aug, 2022

16 اگست ، 2022

Web Desk
16 Aug, 2022

16 اگست ، 2022

عامر لیاقت کی جائیداد کتنی ہے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

post-title

سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے ان کی جائیداد سے متعلق گفتگو کی ہے۔

سوشل میڈیا پر بشریٰ اقبال کا میڈیا کو دیا گیا بیان وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے سابق شوہر کی جائیداد سمیت دانیہ سے خلع پربھی بات کی۔

بشریٰ اقبال نے کہا کہ مجھے تکلیف ہوتی ہے جب لوگ ان کی دوسری اہلیہ طوبیٰ سمیت یہ لکھتے ہیں کہ میں بھی کسی جائیداد کے لیے آج یہی کھڑی ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ عامر نے دوسری شادی کے وقت ہی اپنی ساری جائیداد بیچ دی تھی اور کچھ ایسا نہیں تھا جو بچا ہو، یہ بات میں بتانا نہیں چاہتی تھی لیکن مجھ پر اتنی باتیں کی گئیں کہ مجھے کہنا پڑا۔

بشریٰ کا کہنا تھا کہ یہ سب میں عامر کی روح کو سکون پہنچانے کے لیے کررہی ہوں تاکہ انہیں اور میرے بچوں کو بھی سکون ملے جو بے سکون ہیں، پوسٹ مارٹم بنتا نہیں تھا، یہی وجہ تھی کہ میں نے اور بچوں نے پوسٹ مارٹم نہ کروانے کا فیصلہ کیا۔

دانیہ کی عامر لیاقت سے شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بشریٰ اقبال نے کہا کہ دانیہ نے عامر سے شاید سوشل میڈیا کی وجہ سے ہی شادی کی تھی، شادی کے بعد دانیہ کو مقبولیت بھی ملی اور پیسہ بھی ملا، شادی سے پہلے دانیہ کو کون جانتا تھا، شادی کے وقت بھی دانیہ کا اسٹیٹس دیکھا جس میں تھا کہ ان کا خواب ہے کہ ان کے ایک ملین فولوور ہوں، 6 جون کو عامر نے اپنے وکیل کے سامنے بیان ریکارڈ کروایا تھا کہ مجھے کوئی اعتراض نہیں عدالت خلع کی ڈگری جاری کردے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طوبیٰ اور دانیہ نے شادی کے بعد ایک نام بنایا اور یہ سب کے سامنے ہے لیکن اگر یہ چیز یہی تک رہتی تو ٹھیک تھا مگر ان سب نے عامر کو ذہنی طور پرپریشان کیا جس کے بعد وہ ڈپریشن میں چلے گئے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM