ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

ضلع قصورمیں پنجاب کی ثقافت کا دن بھر پور طریقے سے منایا گیا

راجوشہزاد
15 Mar, 2022

15 مارچ ، 2022

راجوشہزاد
15 Mar, 2022

15 مارچ ، 2022

ضلع قصورمیں پنجاب کی ثقافت کا دن بھر پور طریقے سے منایا گیا

قصور: (راجوشہزادسے) پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں پنجاب کی ثقافت کا دن بھر پور طریقے سے منایا گیا۔ پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ضلع بھر میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
 
تقریب میں ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل‘پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسز مزمل مسعود بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ارشد بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین چیمہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجو کیشن اتھارٹی مسز ناہید واصف، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد لئیق چوہدری، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عبدالغفار ڈوگر، ایڈمنسٹریٹر ڈی پی ایس محمد جہانگیر چوپڑا،صدر بار مہر محمد سلیم‘ چیئر مین مارکیٹ کمیٹی قیصر ایوب شیخ، صدر نمبردار ایسوسی ایشن ملک خرم نصراللہ، طلباء و طالبات اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تمام شرکاء نے کرتے، کھسے  اور پگیں پہن کر تقریبات میں شرکت کی۔ تقریبات میں صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ ؒکا کلام پیش کیا گیا اورطلباء نے مخصوص انداز میں دھمال بھی ڈالی۔ روایتی دھنوں پر رقص کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں ڈی سی آفس سے کچہری چوک تک کلچر ڈے کے حوالے سے ریلی بھی نکالی گئی۔ شرکاء نے اپنے لباس، زبان اور مخصوص انداز میں پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کیا۔

 اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم ثقافت منانے کا مقصد محبت کی خوشبو کے پیغام کو عام کرنا ہے۔پنجاب کی ثقافت متنوع اوردنیا بھر میں منفرد ہے یہاں کےسُر اور تال انوکھے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ پنجاب کی ثقافت کا ہر رنگ الگ الگ ہے۔پنجاب کی ثقافت کے رنگوں میں محبت،اخلاص،احساس،اخلاق اور تہذیب نمایاں ہے۔ کلچر ل ڈے کے موقع پر شہر کو برقی قمقموں سے سجایا گیا اور شہر میں فوڈ سٹریٹ بھی قائم کی گئی جہاں پر روایتی کھانوں کے سٹالز سمیت دیگر انتظامات کئے گئے۔علاوہ ازیں تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی کلچر ڈے بھرپور طریقے سے منایا گیا۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM