ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف کی سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرزآمد

Web Desk
10 Jun, 2022

10 جون ، 2022

Web Desk
10 Jun, 2022

10 جون ، 2022

وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف کی سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرزآمد

post-title


لاہور10جون:-وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے آج سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز کا تفصیلی دورہ کیا-وزیر اعلی کو دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس آپریشنز کے بارے بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعلی حمزہ شہباز نے اس موقع پر کہا کہ دہشتگردی کی سرکوبی میں سی ٹی ڈی کا کردار قابل تعریف ہے -پنجاب میں جدید اور موثر پولیسنگ میرے ترجیحی لائحہ عمل کا حصہ ہے -سی ٹی ڈی کی آپریشنل اور انٹیلیجنس استعداد کار بڑھانے کے لئے جدید ترین ہتھیار اور ٹیکنالوجی فراہم کی جائے گی -وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے سی ٹی ڈی کے اہم شعبوں کا معائنہ کیا- وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ٹریننگ بلاک اور کا¶نٹر وائلنٹ ایکسٹریمزم(CVE) بلاک کا بھی وزٹ کیا-وزیر اعلی حمزہ شہباز نے ڈیٹا سینٹر، سائبر کرائم یونٹ، جیو فنیسنگ سینٹر، لیبز،آئی ٹی سیکشن اور دیگر سیکشنز کا مشاہدہ کیا -ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور ایس ایس پی ٹریننگ ونگ نے وزیر اعلی حمزہ شہباز کو بریفنگ دی-

وزیر اعلی حمزہ شہباز نے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے سٹاف سے ملاقات کی-وزیر اعلی حمزہ شہباز نے عملے کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی - وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے سی ٹی ڈی فورس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے اقدامات کو سراہا - وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے انار کلی بم دھماکے کے کیس کو حل کرنے اور دہشت گردوں کو گرفتار کرنے پر سی ٹی ڈی کے افسروں میں نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفیکٹس تقسیم کیے- وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی کی بنیاد وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی وزارت اعلیٰ کے دور میں رکھی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا لگایا گیا یہ پودا اب ایک تن آور درخت بن چکا ہے۔سی ٹی ڈی فورس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمارا ہراول دستہ ہے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے سی ٹی ڈی کیلئے نئی پوسٹوں پر بھرتی کی منظوری دی اورچیف سیکرٹری کو بھرتیوں کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی-صوبائی وزراءسردار اویس لغاری،عطاتارڑ،ایوب گادھی،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے- ایم پی اے جہانگیر خانزادہ،ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب، آر پی او بہاولپور، آر پی او ڈیرہ غازی خان، راجن پور، رحیم یار خان اور بہاولپور کے ڈی پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے-
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM