ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ

Web Desk
15 Aug, 2022

15 اگست ، 2022

Web Desk
15 Aug, 2022

15 اگست ، 2022

بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ

post-title

  سرینگر: (اے پی این این) کنٹرول لائن کی دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ منارہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی سخت نگرانی کے باوجود پاکستانی پرچم لہرا دئیے گئے۔بھارت کی آزادی کے دن مقبوضہ وادی میں ہڑتال کی کال دی گئی ہے جب کہ قابض فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی مظالم کی طرف توجہ مبذول کرانے کے لیے دنیا بھر میں بھارت مخالف مظاہرے ہوں گے۔ہمیشہ کی طرح مختلف ریلیوں میں شہریوں نے پوسٹرز پر ’’ہندوستانی یوم آزادی یوم سیاہ ہے‘‘ ’’ہم آزادی چاہتے ہیں‘‘ اور ’’ہم ہندوستانی یوم آزادی کو مسترد کرتے ہیں‘‘ جیسے نعرے درج کیے۔

کے ایم سی کے مطابق حریت رہنماوں نے آج بھارت کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں یوم جمہوریہ منانے کا حق نہیں رکھتا۔

مقبوضہ کشمیر می اپنی آزادی کی جنگ لڑنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ بھارتی تسلط سے مکمل آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے متوقع احتجاج کو روکنے کے لیے حفاظت کے نام پر انتہائی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے ہیں۔
 

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM