ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".    Paperless driving license system is going to be introduced in Punjab.    Foolproof Security on the eve of Urs of Data Ali Hajveri (RA) and Chehlum of Hazrat Imam Hussain (AS).   

"پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے"

عیزہ عمران
05 Oct, 2021

05 اکتوبر ، 2021

عیزہ عمران
05 Oct, 2021

05 اکتوبر ، 2021

"پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے"

post-title

لاہور:  اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نےاپنے خطاب میں کہا ہےکہ پاکستان کسی بھی ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے۔پاکستان جو بھی کر سکا کرے گا اور ہر طرح کے مکمل دفاع کا حق محفوظ رکھے گا۔
جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی سے خطاب میں منیراکرم نے کہا کہ بھارت نے بحر ہند کو بھی ایٹمی بنا دیا ہے اور بحر ہند میں بھی اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم تعینات کر دیا ہے، وہ ریاستیں جو بھارت کو ہتھیاروں کے یہ جدید ترین نظام مہیا کرتی ہیں، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ بھارت کے 70 فیصد ہتھیار اور افواج پاکستان کے خلاف تعینات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نےکشمیریوں اور اپنی 20 کروڑ مسلم اقلیت پر وحشیانہ تسلط جاری رکھا ہواہے جب کہ پاکستان سمیت دیگرپڑوسیوں کے خلاف بھارت ریاستی دہشت گردی کررہاہے۔
علاوہ ازیں سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغانستان کی صورتِ حال اور وہاں اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن پر ہونے والے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج افغانستان اپنی تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑا ہے، پاکستان میں اب بھی 30 لاکھ افغان مہاجرین موجود ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں کی ناکامی اور بدعنوانی کی وجہ سے افغانستان میں انسانی صورتِ حال سنگین ہے، 18 ملین افغانوں کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے، ہمیں حالات کو مزید خراب ہونے سے روکنا چاہیئے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM