ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

جشن آزادی : ون ویلرز کی موٹرسائیکل تیار کرنے والا مکینک بھی جیل کی ہوا کھائے گا

Web Desk
10 Aug, 2022

10 اگست ، 2022

Web Desk
10 Aug, 2022

10 اگست ، 2022

جشن آزادی : ون ویلرز کی موٹرسائیکل تیار کرنے والا مکینک بھی جیل کی ہوا کھائے گا

جشن آزادی کی آمد کے حوالے سے ون ویلرز، ہلڑ بازی، ریسنگ،  زگ زیگ اور سائیلنسر نکال کر گاڑی و رکشہ چلانے والوں کےخلاف کمر کس لی، اب ون ویلرز کی موٹرسائیکل تیار کرنے والا مکینک بھی جیل کی ہوا کھائے گا، اس حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس نے آگاہی اقدامات کرنا شروع کر دیئے۔

 ٹریفک پولیس نے ورکشاپس پر موٹر مکینکس کو جشن آزادی کے پیش نظر تنبیہ کرنا شروع کر دیا، سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے سرکل افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ آگاہی کیلئے موٹرسائیکل ورکشاپ، مکینکس کو اس حوالے سے تنبیہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ون ویلرز اور موٹر مکینک دونوں کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔

 سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ یہ جشن آزادی ایکسڈینٹ فری جشن آزادی ہوگی، موٹرمکینکس ون ویلرز کی موٹرسائیکل تیار کرنے اور سائیلنسر نکالنے پر اجتناب کریں، ان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن پولیس کےساتھ مل کر سابقہ ریکارڈ یافتہ ون ویلرز کی لسٹ مرتب کی جا رہی ہے، جشن آذادی پر شہری خصوصاً والدین مثبت کردار ادا کریں۔

WhatsApp Image 2022-08-10 at 10.05.00 AM
 

 آگاہی مہم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپنے بچے کی حادثاتی موت کے ذمہ دار آپ خود ہونگے، والدین کے تعاون سے خونی
کھیل کا خاتمہ ممکن ہو گا،سٹی ٹریفک پولیس سوشل میڈیا پر بھی بھرپور آگاہی مہم چلا رہی ہے، تاکہ نوجوان نسل کو اس خونی کھیل سے دور رکھا جائے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM