ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

لاہور: ضمنی الیکشن کیلئے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کردیے گئے

ویب ڈیسک
25 Jun, 2022

25 جون ، 2022

ویب ڈیسک
25 Jun, 2022

25 جون ، 2022

لاہور: ضمنی الیکشن کیلئے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کردیے گئے

post-title

 

لاہور کے چار حلقوں کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کردیے گئے۔

لاہور میں چار ریٹرننگ افسروں نے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جس میں پی پی 158 میں 9 ، 168 میں 14 ، پی پی 167 میں 11 اور170 میں 8 امیدواروں کو نشان الاٹ کیے گئے۔

پی پی 158 میں پی ٹی آئی کے میاں اکرم عثمان کو بلا، ن لیگ کے رانا احسن شرافت کو شیر، ٹی ایل پی کے محمد بلال کو کرین کا نشان الاٹ کیا گیا جب کہ آزاد امیدوار میاں محمد ہارون کو واسکٹ اور میاں امجد اقبال کو جگ الاٹ کیا گیا۔

پی پی 168 میں ن لیگ کے ملک اسد کھوکھر کو شیر، پی ٹی آئی کے ملک نواز اعوان کو بلا، تحریک لبیک کے امجد عباسی کو کرین اور جماعت اسلامی کے عثمان غنی کو ترازو کا نشان الاٹ کیا گیا۔

آزاد امیدواروں وسیم نیاز کو بیل، محمد وقاص کو باسکٹ، راؤتنویر کو مٹکا اور فائز خان کو آئل ٹینکر الاٹ کیا گیا جب کہ پی پی 167 اور 170 میں بھی پارٹی امیدواروں اور آزاد امیدواروں کو نشانات الاٹ کیے گئے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM