ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست نہیں، فواد چوہدری

ویب ڈیسک
02 Aug, 2022

02 اگست ، 2022

ویب ڈیسک
02 Aug, 2022

02 اگست ، 2022

الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست نہیں، فواد چوہدری

post-title

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے لیے یہ فنڈنگ اوور سیز پاکستانیوں کی ہے۔ 

الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی ، ن لیگ جے یو آئی نے اورسیز پاکستانیوں کو اپنا دشمن کیوں سمجھ لیاہے۔

تحریک انصاف کے لیے یہ فنڈنگ اوور سیز  پاکستانیوں کی ہے، شروع دن سے ہمارا موقف ہے کہ یہ فارن فنڈنگ نہیں  ہے، آج الیکشن کمیشن نے بھی کہا کہ فارن فنڈنگ نہیں ہے، اب اگلا مرحلہ شروع ہوگا جس میں ہم بتائیں گے کہ 16 اکاؤنٹس بھی قانونی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی جماعت کو یہ حق نہیں کہ اپنی فنڈنگ عوام سے چھپائے، پی ٹی آئی کا فیصلہ آپ نے کر لیا اب دیگر جماعتوں کا فیصلہ بھی جلد کر لیں، آڈیٹر نے کہا کہ یہ اکاؤنٹس کلیئر ہیں، یہ 16 اکاؤنٹس سبسڈری اکاونٹس ہیں۔

 فواد چوہدری نے مزید کہا کہ جماعت کو خطرہ صرف ایک ہوتا ہے کہ عوام میں مقبولیت کھو دیں، ہمیں تو یہ خطرہ نہیں ہے، یہ خطرہ تو ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کو ہے۔

قبل ازیں فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلے موجود ہیں کہ تینوں جماعتوں کے کیسز کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے۔

انہوں نے الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ای سی پی ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے فنڈنگ معاملات کو دیکھنے کی زحمت نہیں کر رہا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی فیصلے الیکشن کمشنر نہیں عوام نے کرنے ہیں، آج کوئی آسمان نہیں ٹوٹنا، اصل فیصلہ عوام کا ہو گا۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM