ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

جھڈو :بلدیاتی انتخابات و ارڈ نمبر 7 میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

قیصر راجہ راجپوت
20 Jun, 2022

20 جون ، 2022

قیصر راجہ راجپوت
20 Jun, 2022

20 جون ، 2022

جھڈو :بلدیاتی انتخابات و ارڈ نمبر 7 میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

post-title

جھڈو ( قیصر راجہ راجپوت) بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں وارڈ نمبر 7 سے آزاد امیدوار محمد علی کمبوہ پیپلزپارٹی کے جنرل کونسلر کے امیدوار ذوالقرنین خالد کے حق میں دستبردار ہوگئےجس سے ذوالقرنین کی وارڈ میں انتخابی پوزیشن مستحکم ومضبوط ہوگئی ہے،

  شہر کےاسی اہم ترین وارڈ سے ایک اورآزاد امیدوار ذوالفقار قائم خانی،آزاد امیدوار جاوید ظفر کے حق میں دستبردار ہوچکے ہیں،جس سے وارڈ نمبر 7 میں سخت،دلچسپ اور کانٹے دار مقابلہ کی فضا پیدا ہوگئی ہے۔

 اس سلسلے میں گزشتہ رات وارڈ 7میں دستبردار ہونے والے امیدوار محمد علی کمبوہ کی میزبانی میں ایک پروقار کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں وارڈ کے تمام برادریوں کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ذوالقرنین کی حمایت کا اعادہ کیا۔

کارنر میٹنگ سے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء میر شارق خان تالپر،سٹی صدر میر عرفان،ممتاز کھوسو،خالد صدف،پی پی کے نامزد امیدوار ذوالقرنین خالد،حاجی محمد علی کمبوہ،منیر احمد کمبوہ،ماسٹر مبین قائم و دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر مقررین نےکہاکہ ہم کمبوہ برادری اور اہل محلہ کے شکر گزار  ہیں جنہوں نے ذوالقرنین جیسے اہل،باصلاحیت اور اعلی تعلیم یافتہ نوجوان کی مکمل حمایت کا اعلان کیاہے،ذوالقرنین کی پانی کی پائپ لائن لگوانے کے حوالے سے خدمات قابل قدر ہیں،

ان کا کہنا تھا کہ26جون کو اہل علاقہ تیر کے نشان پر مہر لگاکر پی پی امیدوار کو کامیاب کروائیں تاکہ شہر کا یہ پسماندہ وارڈ دیگر علاقوں کی طرح بھی ترقی کرسکے۔

پی پی امیدوار ذوالقرنین نے اس موقع پر کہا آپ 26جون تک میرے ساتھ کھڑے رہیں آئندہ چار سال میں آپ کے خدمت کےلیے کھڑا رہوں گاوارڈ نمبر نو اور دس میں مقیم پنجابی برادری کی جانب سے بھی پیپلز پارٹی کے امیدواروں میر کامران تالپور اور عمران ناگوری کی حمایت کا اعلان کیا اور کارنر مٹینگ کا انقعاد کیا گیا جس سے پیپلز پارٹی جھڈو کے صدر میر عرفان تالپور نے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM