ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

قابل اعتراض ویب سیریز: ایکتا کپور اور انکی والدہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

ویب ڈیسک
29 Sep, 2022

29 ستمبر ، 2022

ویب ڈیسک
29 Sep, 2022

29 ستمبر ، 2022

قابل اعتراض ویب سیریز: ایکتا کپور اور انکی والدہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

post-title

بھارتی ڈراموں کی معروف پروڈیوسر اور  ہدایتکار  ایکتا کپور کے والدہ سمیت وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایکتا کپور  اور ان کی والدہ شوبھا کپور  کی جانب سے قابلِ اعتراض ویب سیریز بنانے اور اس میں غیر اخلاقی مواد دکھانے پر  بہار کے بیگوسرائے ضلع کی ایک عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

ایکتا کپور کی اس سیریز کا پہلا حصہ 2018 میں ریلیز کیا گیا تھا جبکہ دوسرا 2020 میں مداحوں کے لیے پیش کیا گیا جس کے بعد ملک بھر میں ایک تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں ماں بیٹی کے خلاف ویب سیریز میں فوجیوں کی توہین کرنے اور ان کے اہلخانہ کے جذبات مجروح کرنے کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

اسی سلسلے میں شہری شمبھو کمار نے عدالت میں ایکتا اور ان کی والدہ کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایکتا کپور کی والدہ ان کی پروڈکشن کمپنی سے منسلک ہیں جس کے باعث ان کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM