ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

دیا مرزا کی 25 سالہ بھانجی کار حادثے میں ہلاک، اداکارہ غم سے نڈھال

ویب ڈیسک
02 Aug, 2022

02 اگست ، 2022

ویب ڈیسک
02 Aug, 2022

02 اگست ، 2022

دیا مرزا کی 25 سالہ بھانجی کار حادثے میں ہلاک، اداکارہ غم سے نڈھال

post-title

اداکارہ دیا مرزا کی بھانجی اور کانگریس رہنما فیروز خان کی 25 سالہ بیٹی تانیا کاکڑے حیدر آباد میں کار حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔

دیا مرزا نے تانیا کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور ساتھ ہی مداحوں کو یہ افسوسناک اطلاع دی، اداکارہ نے لکھا 'میری بھانجی، میری بچی، میری جان اب روشنیوں میں چلی گئی ہے'۔

اداکارہ نے لکھا 'خدا کرے تم جہاں ہو وہاں تمہیں سکون اور محبت نصیب ہو، تم ہمیشہ ہمارے چہروں پر آنے والی مسکراہٹوں کا سبب بنی ہو۔

دیا مرزا کی پوسٹ پر اداکار ایوشمان کھرانا، سنیل شیٹی اور اداکارہ گوہر خان سمیت کئی ستاروں نے افسوس کا اظہار کیا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تانیا اپنے چار دیگر دوستوں کے ہمراہ ائیرپورٹ سے لوٹ رہی تھیں کہ راستے میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس میں تانیا موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

واضح رہے کہ تانیا کاکڑے ایک میک اپ آرٹسٹ بھی تھیں جن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد ہزاروں میں تھی۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM