ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

دعا زہرہ کے والدین عدالت پہنچ گئے، لڑکی کو آج ہی پیش کیے جانے کا امکان

ویب ڈیسک
06 Jun, 2022

06 جون ، 2022

ویب ڈیسک
06 Jun, 2022

06 جون ، 2022

دعا زہرہ کے والدین عدالت پہنچ گئے، لڑکی کو آج ہی پیش کیے جانے کا امکان

post-title

کراچی: چشتیاں سے حراست میں لی گئی دعا زہرہ اور اس کے شوہر ظہیر کو کراچی منتقل کر دیا گیا جب کہ دعا کو آج ہی عدالت میں پیش کیےجانے کا امکان ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دعا زہرہ اور اس کے شوہر کو صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس حکام کے مطابق دعا زہرہ کو ویمن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ دعا زہرہ کا شوہر ظہیر اے وی سی سی کی حفاظتی تحویل میں ہے۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا کہنا ہے کہ دعا زہرہ کوپیش کرکے بیان ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں، عدالت دعا زہرہ کو آج ہی پیش کرنے کی اجازت دے۔

دوسری جانب حکومت سندھ نے بھی دعا زہرہ کو آج ہی عدالت میں پیش کرنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

یاد رہے کہ اپریل میں کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ کو تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد گزشتہ روز چشتیاں سے بازیاب کروایا گیا تھا، دعا زہرہ اور اس کے شوہر ظہیر کو لاہور کی سی آئی اے پولیس نے ایک وکیل کے گھر سے حراست میں لیا تھا۔

سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کو بازیاب کروا کے 10 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM