ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.   

home-add

دعا زہرہ اور اسکاخاوند پاکپتن سے برآمد، لاہور پولیس کے حوالے

ویب ڈیسک
26 Apr, 2022

26 اپریل ، 2022

ویب ڈیسک
26 Apr, 2022

26 اپریل ، 2022

دعا زہرہ اور اسکاخاوند پاکپتن سے برآمد، لاہور پولیس کے حوالے

لاہور:  (اے پی این این)  دعا زہرہ اور اسکے خاوند کو آج صبح 5 بجے پاکپتن سے برآمد کیا گیا۔ اوکاڑہ پولیس نے دعا زہرہ اور اسکے خاوند کو لاہور پولیس کے سپرد کر دیا ۔
 کراچی سے لاہور پہنچنے والی دعا زاہرہ کو آج صبح 5 بجے پاکپتن کے چک SP /40 میں بشیر کے گھر سے برآمد کیا گیا ، دعا زہرہ اپنے چچا سسر بشیر کے گھر واقع پاکپتن میں مقیم تھی۔ تھانہ حویلی لکھا کے ایس ایچ او انسپکٹر شہباز نے جہانگیر نامی ایک ڈرائیور کو حراست میں لیا، جہانگیر نے بشیر کے گھر ریڈ کروایا جہاں سے دونوں میاں بیوی برآمد ہوئے۔ انسپکٹر شہباز نے دونوں میاں بیوی کو ڈی ایس پی سبزہ زار،ایس ایچ او ستوکتلہ اور ایس ایچ او ہنجروال کے سپرد کر دیا۔

WhatsApp Image 2022-04-26 at 11.46.42 AM

دوسری طرف بچی کے والدین نے دعا زہرہ کی کم عمری کے ثبوت میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

دعا زہرہ کے والدین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دعا کی عمر تیرہ سال سے زائد ہے، 18 سال نہیں، جو شخص بچی کو ورغلا کر لے کر گیا، اس نے جرم کیا، بچی پر دباؤڈال کر بیان دلوایا جا رہا ہے، مکمل تفتیش کی جائے تاکہ اصل معاملہ سامنے آسکے، بیٹی کو کراچی لایا جائے۔

ادھر سیشن کورٹ میں دعا زہرہ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی۔ دعا زہرہ نے والد سمیت دیگر کے خلاف ہراساں کرنے سے روکنے کی درخواست دائر کر دی۔ عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس اور دیگر فریقین کو حراساں کرنے سے روک دیا۔

650291_25293816
 

لڑکی نے جوڈیشنل مجسٹریٹ کے روبرو اپنا بیان بھی قلمبند کروا دیا۔ جس میں لڑکی نے موقف اپنایا کہ پسند کی شادی کی، کسی نے اغوا نہیں کیا، والد سمیت دیگر رشتے داروں کی جانب سے ہراساں کیاجا رہا ہے، شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔ عدالت پولیس سمیت دیگر رشتے داروں کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM