ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

کیا آپ جانتے ہیں۔انڈسٹری کا کونسا کامیاب اداکار معین اختر کا نواسہ ہے؟

mussarat
25 Dec, 2021

25 دسمبر ، 2021

mussarat
25 Dec, 2021

25 دسمبر ، 2021

کیا آپ جانتے ہیں۔انڈسٹری کا کونسا کامیاب اداکار معین اختر کا نواسہ ہے؟

post-title

 بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ معین اختر کا نواسا انڈسٹری کا ایک کامیاب اداکار ہے۔معین اختر نوجوان اداکار زوہاب خان کے نانا ہیں، زوہاب خان نے نانا کی 71 ویں سالگرہ پر اُن سے جُڑی خوشگوار یادیں شیئر کی ہیں۔زوہاب نے انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنے چوری چھپے انڈسٹری میں آنے پر نانا کے ردعمل کے حوالے سے چند انکشافات کیے ہیں،اداکار نے ایک اسٹوری میں نانا جیسا بننے کی خواہش کا اظہار کیا اور یہ اعتراف بھی کیا کہ نانا کے جیسا بننا تو بہت مشکل ہے۔
انڈسٹری میں آنے کے بعد معین اختر کی جانب  سے ملنے والی نصیحت بھی انہوں نے اپنے مداحوں کو بتائی۔انہوں نے بتایا کہ نانا نے کہا ’اب اس انڈسٹری میں آگئے ہو زوہاب تو نام ایسا بننا کہ لوگ مرنے کے بعد بھی یاد رکھیں‘ایک اور اسٹوری میں نانا کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے زوہاب نے لکھا کہ ’مجھے آج بھی یاد ہے جب میں اس فیلڈ میں آیا تھا اور آپ کو

معلوم نہیں تھا، آپ کو بعد میں قاضی واجد صاحب نے بتایا تھا اور میرے امی ابو نے آپ سے ڈانٹ بھی کھائی تھی مگر پھر کچھ وقت بعد ہی آپ چلے گئے۔‘
زوہاب نے لکھا کہ ’سیکھ نہیں پایا زیادہ آپ سے لیکن کچھ باتیں ہیں جو شاید ہمیشہ یاد رہیں گی۔‘
خیال رہے کہ معین اختر کے چاہنے والے آج اُن کی 71 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، اس حوالے سے ٹوئٹر پر ایک ٹرینڈ بھی گردش کررہا ہے جبکہ سرچ انجن گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل آج معین اختر کے نام کیا ہے۔وہ
  22 اپریل 2011ء کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے تھے، ساتھی فنکاروں کے مطابق پاکستان کی ثقافت کو ڈراموں اور شوز کے ذریعے جس طرح سے معین اختر نے متعارف کروایا دوسرا شاید ہی یہ کام اس خوبی سے کرسکے۔
اسٹیج ڈراموں ’بڈھا گھر پہ ہےاور بکرا قسطوں پر‘ نے معین اختر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔’ففٹی ففٹی، ہاف پلیٹ، انتظار فرمایے اور آنگن ٹیڑھا‘ میں بھی انہوں نے اپنی بے ساختہ اور جاندار ادکاری کے جوہر دکھائے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM