ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

اب دنیا سے رخصت ہو جانیوالوں سے گفتگوکی جا سکے گی۔۔کیسے ۔جانیے؟

مسرت
18 Dec, 2021

18 دسمبر ، 2021

مسرت
18 Dec, 2021

18 دسمبر ، 2021

اب دنیا سے رخصت ہو جانیوالوں سے گفتگوکی جا سکے گی۔۔کیسے ۔جانیے؟

post-title

 لوگ اپنے دنیا سے رخصت ہو جانے والے پیاروں سے گفتگو کر سکتے ہیںلیکن اس کے لیے سالانہ 49ڈالر فیس ادا کرنا ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق اس نوجوان کا نام جیمز ولاہوس ہے جسے یہ سسٹم بنانے کا خیال اس وقت آیا جب اس کا والد پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہوا۔ کینسر آخری مرحلے کو پہنچ چکا تھا اور ڈاکٹروں نے جیمز کے والد کو چند مہینوں کا وقت دیا تھا۔
جیمز نے یہ تمام وقت اپنے والد کے ساتھ خوب باتیں کیں اور ان تمام باتوں کو ریکارڈ کرتا رہا۔ اس نے اپنے باپ سے اس کے بچپن، جوانی اور بڑھاپے کے قصے، تعلیم اور پیشہ وارانہ زندگی کی کہانیاں سنیں اور پھر مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اس ریکارڈنگ کو ایک روبوٹ میں بدل ڈالا۔جیمز کو اس سسٹم کی پروگرامنگ میں ایک سال کا وقت لگا اور اب یہ سسٹم صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
جیمز نے اس سسٹم کا نام ’ڈیڈ باٹ‘ (Dadbot)رکھا ہے۔ آپ اس کی ویب سائٹ HereAfter AI پر جا کر اپنی پروفائل بنا سکتے ہیں۔ یہ سسٹم آپ سے کئی طرح کے سوالات پوچھے گا اور اپنی تمام گفتگو ریکارڈ کرتا رہے گا۔ آپ سسٹم میں اپنی تصاویر بھی محفوظ کر سکتے ہیں۔ 
یہ سسٹم آپ کی آواز کو بروئے کار لاتے ہوئے آپ کے لب و لہجے کا ایک خاص اوتار تیار کرے گا، جب آپ اس دنیا سے رخصت ہوں گے تو آپ کے عزیز و اقارب ایک ایپلی کیشن یا سمارٹ سپیکر کے ذریعے اس ’باٹ‘ سے گفتگو کریں گے اور یہ باٹ ہو بہو آپ کی آواز میں ان کے سوالوں کے جواب دے گا، حتیٰ کہ انہیں گانے اور لطیفے بھی سنائے گا۔ آپ کے مرنے کے بعد آپ کے عزیز و اقارب کو آپ سے گفتگو کرنے کے لیے سالانہ 49ڈالر فیس ادا کرنی ہو گی۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM