ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

بلوچستان:  بارشوں سے مزید 7 ہلاکتیں ، تعداد 82 ہوگئی، ہزاروں مکانات تباہ

ویب ڈیسک
19 Jul, 2022

19 جولائی ، 2022

ویب ڈیسک
19 Jul, 2022

19 جولائی ، 2022

بلوچستان:  بارشوں سے مزید 7 ہلاکتیں ، تعداد 82 ہوگئی، ہزاروں مکانات تباہ

post-title

بلوچستان میں جاری بارشوں کے باعث مزید 7 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد اب تک صوبے میں بارشوں سے ہونے والی اموات کی تعداد 82  ہوگئی جب کہ بارشوں سے اب تک تین ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو بلوچستان میں جاری بارشوں کے باعث مزید 7 افراد کی اموات کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 82 جب کہ زخمیوں کی تعداد 60 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں بارشوں سے 2536 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے جب کہ 592کو جزوی نقصان پہنچا ہے، اب تک بارشوں سے سب زیا دہ مالی نقصان ضلع واشک میں ہوا ہے جہاں 2080 مکانات اور 550کلو میٹر سڑکیں مکمل طور پر تباہ ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 706 مویشی ہلاک، 1800 سولر پینل، 240 بورنگ،  ایک لاکھ 97900 ایکڑ فصلوں کو نقصان ہوا ہے۔

دوسری جانب ضلع پنجگور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے، 100سے زائد کچے مکانات منہدم ہوگئے، سوردو مری آباد میں سیلابی ریلا 4 افراد کو بہا کرلے گیا جن میں سے 2 کی لاشیں نکال لی گئیں جب کہ دو بچیوں کی تلاش جاری ہے۔

طوفانی بارش کے بعد رخشاں ندی میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہوگئی جب کہ تربت اور ہوشاب کے درمیان ٹاورز گرنے سےضلع بھر میں بجلی کی فراہمی 2 روز بھی معطل رہی۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM