ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

وزیراعظم سے ملاقات میں کسانوں کے مطالبات تسلیم، 7 روز سے جاری دھرنا ختم

ویب ڈیسک
05 Oct, 2022

05 اکتوبر ، 2022

ویب ڈیسک
05 Oct, 2022

05 اکتوبر ، 2022

وزیراعظم سے ملاقات میں کسانوں کے مطالبات تسلیم، 7 روز سے جاری دھرنا ختم

post-title

اسلام آباد: (اے پی این این )  کسان اتحاد اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، وزیراعظم آئندہ دس روز میں کسانوں کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے، کسانوں نے اسلام آباد میں سات روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا۔

کسان اتحاد کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں مذاکرات کامیاب ہوگئے، فیول ایڈجسٹمنٹ، بجلی بلوں کی ادائیگی مؤخر کرنے کے مطالبات منظور کر لئے، عملدرآمد کیلئے وزیر داخلہ کی سربراہی میں 3 رکنی وزارتی کمیٹی قائم کر دی گئی جس کے بعد کسانوں نے اسلام آباد میں 7 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا۔

مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم آئندہ 10 روز میں کسانوں کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے، کوشش ہے کہ کسانوں کے مسائل حل ہوں۔

کسان اتحاد کے چیئرمین خالد باٹھ نے کہا کہ ہمارے مطالبات مان لئے گئے ہیں، پُر امید ہیں کمیٹی ہمارے مسائل حل کرےگی۔

کسانوں کا کہنا تھا کہ وعدے پورے نہ کئے گئے تو ایک بار پھر اسلام آباد کا رخ کریں گے ،دھرنا ختم ہوتے ہی بند سڑکیں ٹریفک کے لیے کھول دی گئیں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM