ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا افتتاح کر دیا

ویب ڈیسک
15 Nov, 2022

15 نومبر ، 2022

ویب ڈیسک
15 Nov, 2022

15 نومبر ، 2022

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا افتتاح کر دیا

post-title

کراچی:  بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا کراچی میں آغاز ہوگیا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے افتتاح کیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شریک تھے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا استعمال ترقی کی طرف بہت معاون ہے، آئیڈیاز کا انعقاد باہمی ہم آہنگی اور تعلقات کی بہتری میں معاون ثابت ہوگا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے، اب اتحادی حکومت ملک کو معاشی چیلنجزسے نکالنے کے لئے کام کررہی ہے اور اتحادی حکومت بہت سے چیلنجزسے نبرآزما ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستان نے دنیا میں امن کے لئے کام کیا اور کرتا رہے گا، خارجہ پالیسی کے تحت دوسرے ممالک سے تعلقات بہتر کر رہے ہیں، مسئلہ کشمیرکا پرامن حل خطے کی بہتری کے لئے اہم ہے۔

نمائش میں 51 ممالک کے 522 مندوبین شرکت کر رہے ہیں، 64ممالک کے 285 وفود نمائش میں شریک ہو رہے ہیں، دنیا بھر سے ڈیفنس انڈسٹری سے وابستہ کمپنیز آئیڈیاز میں شریک ہونگی، چار روزہ دفاعی نمائش18 نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری رہے گی۔

بین الاقوامی دفاعی نمائش میں آسٹریلیا، رومانیہ اورہنگری پہلی مرتبہ شریک ہونگے، انتہائی اہم سیمینار انٹیلیجنس ان ڈیفنس مارکیٹ کا انعقاد بھی کیا جائےگا، ایکسپوسینٹر کے 6 ہالز کے علاوہ 3 مارکیز بھی قائم کی گئی ہیں، ایک مارکی کشمیرکے نام سے منسوب ہے۔

آئیڈیاز 2022میں اس مرتبہ بھی وزراء اور مسلح افواج کے سربراہان کے زیر قیادت دوست ملکوں کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفود شرکت کریں گے، ڈیپوکے مطابق بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا انعقاد بڑا چیلنج تھا۔

کراچی کے شہریوں کے لیے ساحل پر نشان پاکستان کے مقام پر 17 نومبر کو کراچی شو کا بھی انعقاد کیا جائے گا، سی ویو پر ڈرلز منعقد کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ کورونا وباء کے باعث 2020 میں نمائش کا انعقاد نہیں ہوسکا تھا، اس سال دفاعی نمائش کا یہ گیارہواں ایڈیشن ہے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM