ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

 ملک ڈیفالٹ کی کوشش ناکام ہوگی، عوامی اعتماد توڑنے والے اسمبلیاں توڑ رہے ہیں

ویب ڈیسک
17 Dec, 2022

17 دسمبر ، 2022

ویب ڈیسک
17 Dec, 2022

17 دسمبر ، 2022

 ملک ڈیفالٹ کی کوشش ناکام ہوگی، عوامی اعتماد توڑنے والے اسمبلیاں توڑ رہے ہیں

post-title

اسلام آباد: (اے پی این این )  وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ کسی کی کوشش ہےکہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے تو ایسا نہیں ہوگا،نہ کرنے دیں گے، عوام کا اعتماد توڑنے والے اب اسمبلیاں توڑ رہے ہیں، اس کا مقصد سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بیان میں کہا کہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے سیاسی استحکام بنیادی شرط ہے، پاکستان سے وفاداری اور دوستی کا تقاضا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام ہو، معیشت میں بارودی سرنگیں بچھانے والے اب سیاسی نظام میں یہی کرنےکی سازش کررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین کی طاقت سے ملک کو جھوٹی حکومت سے نجات دلائی تھی اب عوام کو روٹی اور روزگار کی پریشانیوں سے نجات دلائیں گے، سیاسی شرپسند انتشارپھیلا کردنیاکو بتانا چاہتے ہیں پاکستان میں سرمایہ کاری نہ کریں، سیلاب متاثرین کو سردی، بھوک اور بیماری سے بچانے میں سیاسی شریروں کا حصہ نہیں، یہ سیاسی مطلب پرست اور خودغرض ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب ملک ترقی کرناشروع کرتا ہے تو فسادی لشکرکیوں متحرک ہوجاتا ہے؟ کوئی شک نہیں رہا کہ ایک ایجنڈےکےتحت معاشی تباہی کی گئی، پاکستان کے عوام کی حالت پر رحم کریں، پاکستان گزشتہ چار سال کی معاشی تباہی سے زہرناک مہنگائی کا شکار ہوا، عوام کی زندگیوں سے یہ زہر ختم کرنے دیں، رکاوٹیں مت کھڑی کریں، سیاسی استحکام اور میثاق معیشت ہی پاکستان کی قومی سلامتی کو مضبوط کر سکتے ہیں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM