ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

کراچی: ڈیفنس میں پولیس اہلکار کو قتل کرنیوالا ملزم سابق ڈی سی کا بیٹا نکلا، اہم تفصیلات سامنے آگئیں

ویب ڈیسک
22 Nov, 2022

22 نومبر ، 2022

ویب ڈیسک
22 Nov, 2022

22 نومبر ، 2022

کراچی: ڈیفنس میں پولیس اہلکار کو قتل کرنیوالا ملزم سابق ڈی سی کا بیٹا نکلا، اہم تفصیلات سامنے آگئیں

post-title

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس  اہلکار کے قتل میں  ملوث ملزم سابق ڈپٹی کمشنر کا بیٹا نکلا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کے مطابق ملزم خرم نثارکا آبائی گھرڈیفنس فیز 5 میں جائے وقوع کے قریب ہے، پولیس نے ملزم کے گھر چھاپہ مار کر اسلحہ اور  دستاویزات برآمد کرلیں جب کہ چوکیدار کو بھی حراست  میں لیا گیا ہے۔

عرفان بلوچ نے بتایا کہ ملزم خرم نثار بیوی اور دو بچوں کے ساتھ سوئیڈن کا مستقل رہائشی ہے اور اس کا دوسرا بھائی فیملی کے ساتھ فیصل آباد میں مقیم ہے، واردات میں استعمال گاڑی گھر پر چھوڑ کر ملزم دوسری کار میں فرار ہوگیا ہے جب کہ گھر سے ملے ایک پستول کا فارنزک کرایا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کے گھر سے ایک پاسپورٹ کی کاپی بھی برآمد  ہوئی ہے، ملزم جس گاڑی میں فرار ہوا اس کی تلاش جاری ہے اور اس کے دوستوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کے مطابق ائیر پورٹس پر بھی ملزم کی تصاویر اور سفری دستاویزات کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM