ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".    Paperless driving license system is going to be introduced in Punjab.    Foolproof Security on the eve of Urs of Data Ali Hajveri (RA) and Chehlum of Hazrat Imam Hussain (AS).   

دبئی ایکسپو: نمائش میں تیسرے امریکی صدر کےزیر استعمال قرآنی نسخہ سب کی توجہ کا مرکز

عیزہ عمران
11 Oct, 2021

11 اکتوبر ، 2021

عیزہ عمران
11 Oct, 2021

11 اکتوبر ، 2021

دبئی ایکسپو: نمائش میں تیسرے امریکی صدر کےزیر استعمال قرآنی نسخہ سب کی توجہ کا مرکز

post-title

لاہور:  دبئی ایکسپو 2020 میں تیسرے امریکی صدر تھامس جیفرسن کے زیرِ استعمال رہنے والا 18 ویں صدی کا قرآن پاک کا نادر نسخہ نمائش میں سب کی توجہ کا مرکز بنا رہوا ہے۔
دو جلدوں پر مشتمل قرآن پاک کے علاوہ مکہ کا فریم کیا ہوا نقشہ بھی لکڑی کے کریٹ میں محفوظ کر کے ارتعاش اور درجہ حرارت سے محفوظ رکھنے والے سینسرز کے ساتھ دبئی لایا گیا ہے۔
تھامس جیفرسن 1801 سے 1809 تک دو مرتبہ امریکا کے صدر بنے تھے۔
یہ خیال کیا جاتا ہے کہ تھامس جیفرسن کی وکالت کی تعلیم کے دوران بیس برس کی عمر میں قرآن پاک کا یہ نسخہ خریدا تھا۔وہ عالمی مذاہب میں دلچسپی رکھتے تھے اور انہوں نے قرآن پاک کو دنیا بھر کے قانونی ضابطوں کے مقابلے میں بھی اہمیت دی ہے۔
واشنگٹن کی لائبریری آف کانگریس میں محفوظ قرآن پاک کا نادر نسخہ دبئی میں سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM