ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

لاہور: انگلش کھلاڑیوں سے عام شہریوں کی ملاقات، کابینہ کمیٹی کا اظہار تشویش

ویب ڈیسک
28 Sep, 2022

28 ستمبر ، 2022

ویب ڈیسک
28 Sep, 2022

28 ستمبر ، 2022

لاہور: انگلش کھلاڑیوں سے عام شہریوں کی ملاقات، کابینہ کمیٹی کا اظہار تشویش

post-title

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیر  برائے پارلیمانی امور  راجہ بشارت نے انگلش ٹیم کے کھلاڑیوں سے عام شہریوں کی ملاقات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں لاہور آنے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی اور میچزکے انتظامات پر بھی غور کیا گیا، کمیٹی نے انگلینڈ کے کھلاڑیوں سے ہوٹل میں عام لوگوں کے میل جول پر تشویش کا اظہار کیا اور مہمان ٹیم کی سکیورٹی مزید سخت کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مہمان ٹیم کے لیے طے شدہ سکیورٹی پروٹوکول پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

اس کے علاوہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس میں لاہور میں 6 اکتوبر سے پاکستان جونیئر لیگ کے انتظامات پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM