ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست منظور، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

ویب ڈیسک
18 Jun, 2022

18 جون ، 2022

ویب ڈیسک
18 Jun, 2022

18 جون ، 2022

عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست منظور، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

post-title

 کراچی : (اے پی این این ) کراچی کی عدالت نے معروف ٹی وی اینکر و سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا پوسٹمارٹم کرانے کی درخواست منظور کرلی ہے۔

سٹی کورٹ میں عامرلیاقت کا پوسٹمارٹم کرانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت میں عامر لیاقت کے ورثا اور سرکاری وکیل پیش ہوئے۔عدالت نے شہری کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کے لیے پولیس کو میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیا ہے۔

 دوسری جانب سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ عامر لیاقت کے ورثا کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم کرانے سے ان کے والد کی روح کو تکلیف ہوگی اس لئے وہ پوسٹمارٹم نہیں کرانا چاہتے، ورثا کے مطابق انہیں کسی پر شک بھی نہیں۔

 عدالت میں پیش کی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق پولیس سرجن نے کہا ہے کہ جب تک جسم کا اندرونی جائزہ نہیں لیا جائے گا موت کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں گی، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس کو میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیا۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM