ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

عدالت نے حمزہ شہباز کا انتخاب کالعدم قرار دیا اور نہ عہدے سے ہٹایا: عطا تارڑ

ویب ڈیسک
30 Jun, 2022

30 جون ، 2022

ویب ڈیسک
30 Jun, 2022

30 جون ، 2022

عدالت نے حمزہ شہباز کا انتخاب کالعدم قرار دیا اور نہ عہدے سے ہٹایا: عطا تارڑ

post-title

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب حکومت  کے ترجمان عطا تارڑ کا کہنا ہےکہ لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کا انتخاب کالعدم قرار  نہیں دیا اور نہ ہی انہیں عہدے سے ہٹایا ہے۔

لاہور  ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو  میں عطا تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 63 اے سے متعلق تشریح میں کہا کہ پارٹی ہدایت کے خلاف ووٹ شمار نہیں ہوگا، عدالت نے نہ الیکشن کو کالعدم قرار دیا ہے اور نہ نئے الیکشن کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نہ انتخاب کالعدم قرار دیا گیا ہے اور نہ حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے، بطور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے فیصلوں کو تحفظ دیا گیا ہے۔

عطا تارڑ کاکہنا تھاکہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے ارکان کی تعداد 177 ہے  اور ہمیں 9 ووٹوں کی برتری ہے، 25ارکان کو نکال بھی دیں تو بھی ہمارے ارکان کی تعداد 177 ہے، ہم پرامید ہیں کہ ہم یہ رن آف الیکشن بھی جیت جائیں گے، حمزہ شہباز شریف اس انتخاب تک وزیراعلیٰ رہیں گے۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ یہ خوش آئند فیصلہ ہے ہم اسے تسلیم کرتے ہیں اور  عمل درآمد بھی کریں گے، حکم میں اہم بات یہ ہے کہ کل الیکشن عمل کو سبوتاژ کیا گیا تو توہین عدالت ہوگی، اگر کسی نے ارکان کو دبانے کی کوشش کی تو حکومت نہیں عدالت کارروائی کرے گی۔

صوبائی وزیر  نے کہا کہ تحریک انصاف والے خوشی بھی منارہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اپیل میں جائیں گے، ہم خوش ہیں اور مطمئن ہیں ہمارے نمبرز پورے ہیں، اب نہ ان کا کوئی ممبر ٹوٹ سکتا ہے نہ ہمارا کوئی ممبر ٹوٹ سکتا ہے۔

اس موقع پر رانا مشہود کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب ہیں ، کل اس عمل پر جتنے بھی خدشات تھے وہ ختم ہوجائیں گے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM