ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، عدالت نے بڑا فیصلہ جاری کردیا

ویب ڈیسک
04 Jun, 2022

04 جون ، 2022

ویب ڈیسک
04 Jun, 2022

04 جون ، 2022

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، عدالت نے بڑا فیصلہ جاری کردیا

post-title

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے اڈیالہ جیل سے قیدیوں کو کچہری لانے کی بجائے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگانے کا حکم دیدیا ہے۔

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ عطا ربانی نے ماتحت ججز کو احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان جن کے چالان ابھی جمع نہیں ہوئے، ان کی حاضری جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے لگائیں۔

ماتحت ججز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دن 11 بجے سے ایک بجے تک ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کے لئے پانچ جوڈیشل مجسٹریٹ مقرر ہوں گے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام اٹھایا جائے تاکہ گاڑیوں کے جیل کے چکر اور سرکاری وسائل کی بچت ہو سکے۔ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد قومی خزانے کو نقصان سے پہنچانے کے لیے اقدام اٹھایا گیا ہے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM