ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

ملک دیوالیہ ہونےکے خطرے سے نکل چکا: مفتاح اسماعیل

ویب ڈیسک
28 Jun, 2022

28 جون ، 2022

ویب ڈیسک
28 Jun, 2022

28 جون ، 2022

ملک دیوالیہ ہونےکے خطرے سے نکل چکا: مفتاح اسماعیل

post-title

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے آئی ایم ایف نے ساتویں اور آٹھویں قسط کو ملادیا ہے۔

اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ساتویں قسط 90 کروڑ ڈالر اور آٹھویں قسط تقریباً ایک ارب ڈالر کی ہے، پاکستان پانچویں خسارے کا متحمل نہیں ہوسکتا تھا، ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنےکے لیے ہمیں مشکل فیصلے لینے  پڑے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اگر ٹیکس نہیں جمع کرسکتے تو خودداری کی بات نہ کریں،جب ہم آئے تو پاکستان کو 4 ریکارڈ بجٹ خساروں کا سامنا تھا، پونے چار برسوں میں 20 ہزار  ارب روپے قرض لیا گیا، آج ہمیں 4 ہزار ارب روپے ڈیٹ سروسنگ کرنی پڑ رہی ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حالات اب بھی مشکل لیکن ہم بہتری کی طرف جارہے ہیں، ملک دیوالیہ ہونےکے خطرے سے نکل چکا ہے، ہم  پورے پاکستان کے دکانداروں کو  ٹیکس نیٹ میں لا رہے ہیں، سپرٹیکس اس پر لگایا ہے جس کی آمدن زیادہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل پر 120 ارب روپےکی سبسڈی ملک کو دیوالیہ کردیتی، قوم پر فخر ہےکہ اس نےسمجھا کہ ملک دیوالیہ پن کی نہج پر تھا اس لیے پیٹرول مہنگا کرنا پڑا، ملک کی ترقی کے لیے سرمایہ داروں کو حصہ ڈالنا ہوگا۔

اس سے قبل ایک ٹوئٹ میں مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ پاکستان کو اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کی دستاویز موصول ہوگئی ہے جس کے بعد پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے پروگرام کی بحالی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

 مفتاح اسماعیل نےکہا کہ دستاویز کا اجرا اس امرکا ثبوت ہےکہ فریقین پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی اور توسیع کےلیے تیار ہیں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM