ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

بہاولنگر: ڈی او دفترمیں کتابوں کی ٹرانسپورٹیشن کےمبینہ جعلی بلز کا انکشاف

ڈسٹرکٹ رپورٹر
20 Jun, 2022

20 جون ، 2022

ڈسٹرکٹ رپورٹر
20 Jun, 2022

20 جون ، 2022

بہاولنگر: ڈی او دفترمیں کتابوں کی ٹرانسپورٹیشن کےمبینہ جعلی بلز کا انکشاف

post-title

بہاولنگر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس میں عجب کرپشن کی غضب کہانی، ڈی او لٹریسی آفس میں مبینہ طور پر کتابوں کی ٹرانسپورٹیشن کے جعلی بلز کا انکشاف۔ٹرک ڈرائیور جعلی،بلوں پر درج ٹرکوں کے نمبر بھی جعلی نکلے۔

 تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر نے مبینہ طور پر لاہور سے بہاولنگر تک اور بہاولنگر سے لٹریسی کے سکولز تک کتابوں کی ٹرانسپورٹیشن ،لاہور سے کتابیں لانے کے لیے جو ملازم گیا کتابوں کی ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات کی ریکوزیشن پر اس کے دستخط ہی نہیں ہیں بلکہ ریکوزیشن پر اُس نائب قاصد کے دستخط ہیں جو کتابیں لینے گیا ہی نہیں اور نا ہی اسے علم تھا کہ اخراجات کتنے ہیں۔

 اس کے علاوہ یہ بات بھی زیر غور آئی ہے کہ کتابوں کی ٹرانسپورٹیشن کے بلز پر ٹرانسپورٹ کمپنی کے ٹرک کے نمبر فرضی لکھے گئے ہیں۔موصوف ڈی او لٹریسی نے مبینہ طور پرماہ جنوری 2022 میں لاہور سے بہاولنگر کتابیں لانے کا ایک بل سیریل نمبر 2691 بتاریخ 16 جولائی 2021 ٹرک نمبر MNK-7086 ڈرائیور کا نام عبدالطیف مبلغ 31600 روپے کا پاس کروایا گیا ۔

  ماہ فروری 2022 میں اسی تاریخ یعنی 16 جولائی 2021 کو اسی ٹرک نمبر 7086 پر ڈرائیور محمد الیاس کے نام سے بل نمبر 5650 لاہور سے بہاولنگر 19800 روپے کا پاس کروایا ہے۔یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ ایک ہی دن، ایک ہی ٹرک پر دو مختلف ڈرائیور اور لاہور سے بہاولنگر کے کرایہ میں بھی تقریبا 12 ہزار روپے فرق ہے ۔

  محکمہ خزانہ کی آنکھوں میں دھول جھونک کر جعلی بلز کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔ جبکہ آن لائن وہیکل رجسٹریشن پورٹل پر اس نمبر کا کوئی ٹرک رجسٹر نہیں ہے۔ ضلع بہاولنگر کے عوامی سیاسی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلٰی پنجاب حمزہ شہباز شریف اور وزیر اعظم پاکستان سے ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگرمحمد اسلم کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM