ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

ایس ایچ او بننے کی شرائط:حکومت کا فوجداری قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ

مسرت ثمینہ
20 Jan, 2022

20 جنوری ، 2022

مسرت ثمینہ
20 Jan, 2022

20 جنوری ، 2022

ایس ایچ او بننے کی شرائط:حکومت کا فوجداری قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ

post-title

 وزیراعظم عمران خان نے فوجداری قوانین میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی منظوری دے دی، ایس ایچ او بننے کے لیے بی اے کی ڈگری لازم ہوگی ۔
تفصیلات کے مطابق قوانین میں تبدیلیوں کے بعد اب ایس ایچ او بننے کے لیے بی اے کی ڈگری لازم ہوگی جبکہ 9 ماہ میں مقدمات کا فیصلہ ضروری کرنا ہوگا اور اگر نہ ہوا تو متعلقہ جج ہائی کورٹ کے سامنے جواب دہ ہوں گے۔
واضح رہے ملک بھر کے تھانوں کو اسٹیشنری، ٹرانسپورٹ اور ضروری اخراجات کے لیے سرکار سے خرچہ ملے گا جبکہ عام جرائم کی سزا 5 سال سے کم کر کے 6 ماہ تک کر دی جائے گی،وزیر قانون فروغ نسیم نے 600 سے زائد نکات پر بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ قتل، زیادتی، دہشت گردی، غداری اور سنگین مقدمات میں پلی بارگین نہیں ہو سکے گی۔
خیال رہے کہ اس کے علاوہ  قوانین میں تبدیلیوں کے بعد موبائل فوٹیج،تصاویر، آواز کی ریکارڈنگ اور ماڈرن ڈیوائسز کو بطور شہادت تسلیم کیا جا سکے گا،یہ ترامیم آئندہ ہفتے منظوری کے لیے کابینہ میں جبکہ امکان ہے کہ بدھ کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM