ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

کامیڈین کرشنا ابھیشیک نے بھی 'کپل شرما شوچھوڑ دیا

ویب ڈیسک
23 Aug, 2022

23 اگست ، 2022

ویب ڈیسک
23 Aug, 2022

23 اگست ، 2022

کامیڈین کرشنا ابھیشیک نے بھی 'کپل شرما شوچھوڑ دیا

post-title

معروف کامیڈین و اداکار کرشنا ابھیشیک نے 'دی کپل شرما شو کو خیرباد کہہ دیا۔

بھارت کے مقبول کامیڈی شو کا نیا سیزن کچھ ہی دنوں میں شروع ہونے جارہا ہے لیکن اس پروگرام کے مداحوں کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔

گزشتہ دنوں بھارتی سنگھ نے اعلان کیا تھا کہ وہ اب کپل شرما شو میں زیادہ نظر نہیں آئیں گی، دیگر مصروفیات کے باعث انہوں نے کبھی کبھی شو میں نظر آنے کا بتایا تھا، اس کے بعد یہ خبریں سامنے آئیں کہ کرشنا نے بھی شو چھوڑ دیا۔

تاہم اب کرشنا ابھیشیک نے خود تصدیق کی ہے کہ وہ کامیڈی شو کا حصہ نہیں ہوں گے۔کرشنا سے میڈیا ٹاک کے دوران جب کامیڈی شو سے متعلق سوال ہوا تو انہوں نے مختصراً جواب دیا اور بتایا 'ہاں میں اب یہ شو نہیں کروں گا، پروگرام کے پروڈیوسرز کے ساتھ معاہدے کے مسائل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بہت سے افراد یہ بھی کہہ رہے تھے کہ کرشنا کے کپل کے ساتھ کچھ مسئلے ہوئے ہیں لیکن فی الحال ایسی کوئی مصدقہ خبر سامنے نہیں آئی۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM