ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

ہربھجن سنگھ بھارتی ٹیم کی شکست پر پھٹ پڑے، کپتان اور کوچ کی تبدیلی کا مطالبہ

ویب ڈیسک
11 Nov, 2022

11 نومبر ، 2022

ویب ڈیسک
11 Nov, 2022

11 نومبر ، 2022

ہربھجن سنگھ بھارتی ٹیم کی شکست پر پھٹ پڑے، کپتان اور کوچ کی تبدیلی کا مطالبہ

post-title

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی اپنی ٹیم کی سیمی فائنل میں بدترین شکست پر پھٹ پڑے۔

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے بھارتی ٹیم کے لیے کوچ راہول ڈریوڈ کی کاوشوں کو سراہا تاہم انہوں نے راہول ڈریوڈ کی بھی تبدیل کا مطالبہ کرتے ہوتے ہوئے حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائر ہونے والے کسی کرکٹر کو بھارتی ٹیم کا کوچ مقرر کرنے کا مشورہ دیا۔

ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ اگر آپ راہول ڈریوڈ کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کوچنگ سے نہیں ہٹانا چاہتے تو کسی ایک شخص کو ان کی مدد کے لیے لائیں جو حال ہی میں ٹی ٹوئنْٹی کے فارمیٹ سے ریٹائر ہوا ہو۔

ہربھجن نے اشش نہرا کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس کرکٹ کو لے کر بہترین ذہانت ہے، انہوں نے گجرات ٹائٹنز کے ساتھ جو کیا اسے دیکھیں، یہ نوجوان کرکٹرز کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی اگر اشش نہرا کو ٹیم میں لایا جاتا ہے۔

سابق کرکٹر نے بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی میں بھی تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہاردک پانڈیا ٹیم کے کپتان ہوسکتے ہیں، وہ بھارتی ٹیم کے سب سے بہترین آل راؤنڈر ہیں اس وقت کپتانی کے لیے ان سے بہتر کوئی چوائس نہیں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM