ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

شہداء کی فیملیز کیلئے پنشن کو چار گناکیا جائے گا، چودھری پرویز الٰہی

ویب ڈیسک
04 Aug, 2022

04 اگست ، 2022

ویب ڈیسک
04 Aug, 2022

04 اگست ، 2022

شہداء کی فیملیز کیلئے پنشن کو چار گناکیا جائے گا، چودھری پرویز الٰہی

post-title

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پولیس لائن میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی فیملیز کیلئے پنشن کو چار گناکیا جائے گا۔
 فیملی کے بچوں کو ایچی سن کالج اورگرائمر سکول جیسے اچھے اداروں میں مفت تعلیم دلائیں گے۔شہداء کے بچوں کے لئے مفت تعلیم،مفت یونیفارم یقینی بنانے کیلئے قانون ساز ی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پولیس کے لئے رسک الاؤنس بحال کرنے کا اعلا ن بھی کیا۔ کانسٹیبل سے لیکر آئی جی تک تمام پولیس کوبقایا جات بھی ملیں گے۔ الاؤنس اس وقت سے بحال کریں گے جب میں نے اس کا اعلان کیا تھا۔

 ٹریفک پولیس کا کام صرف چالان کرنا نہیں بلکہ ٹریفک کا نظم و ضبط بہتر کرنا ہے۔ٹریفک پولیس کو 7یونیفارم اورالاؤنس دیں گے۔پنجاب بھر میں پٹرولنگ پولیس کیلئے نئی ٹرانسپورٹ مہیا کی جائے گی۔پولیس کے ہسپتالوں کوبہتر بنائیں گے اورادویات بھی فری دیں گے۔

ریٹائرڈ آئی جی بیٹھا کرپولیس ریفارم نہیں ہوتیں، یہ ٹوپی ڈرامہ ہوتا ہے۔پولیس میں اصلاحات کررہے ہیں،عوام جلد نتائج دیکھیں گے۔پولیس کی وردی کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔آئی جی کو ہنگامی بنیاد پر کام کرنے کا کہہ دیا ہے،رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔شہباز شریف اوراس کا بیٹا ٹوپی ڈرامے کرتا ہے۔ایک بہانے سے لندن چلا گیا،اب ضمانت دینے والے یہیں رہیں گے۔

جس فیملی کا کوئی فرد شہید ہوجائے اس فیملی پر گزرنے والے حالات کو میں خوب جانتا ہوں۔پولیس کے شہدا جانوں کا نذرانہ دیکر عوام کا تحفظ یقینی بناتے ہیں۔شہداء کی فیملی کی کفالت کی ذمہ د اری کو پورا کریں گے۔شہبازشریف نے پٹرولنگ پوسٹ کے سٹاف کو ادھر ادھر بھیج کر ظلم کیا۔ایف آئی آر کے نظام میں بہتری کیلئے قانون سازی کررہے ہیں،جھوٹی ایف آئی آر پر سزا ہوگی۔ڈویژن پر قائم مانیٹرنگ سیکشن میں ایف آئی آر کی کاپی سے پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔خواتین زیادتی کیسز میں جلد ٹرائل یقینی بنایاجائے گا۔
عوام کو انصاف کیلئے کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی،تھانے میں انصاف یقینی بنائیں گے۔پنچایت سسٹم دوبارہ فعال کیا جارہاہے۔پنچایت نظام سے کئی ایشونچلی سطح پر حل ہوں گے۔ٹریفک وارڈنز کے ساتھ زیادتیاں ہوئیں انہیں ایک وردی دی گئی۔میں ٹریفک وارڈنز کو 7وردیاں دوں گا۔150پٹرولنگ پوسٹوں کو بحال کیا جارہا ہے،نئی ٹرانسپورٹ بھی دیں گے۔ہمارے ہر کام کا محور عام اورغریب آدمی ہوگا،چودھری پرویز الٰہی


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM