ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

پرویز الہیٰ نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو وزیر اعلیٰ ہاؤس سیل کر دیں گے: رانا ثنا اللہ

ویب ڈیسک
20 Dec, 2022

20 دسمبر ، 2022

ویب ڈیسک
20 Dec, 2022

20 دسمبر ، 2022

پرویز الہیٰ نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو وزیر اعلیٰ ہاؤس سیل کر دیں گے: رانا ثنا اللہ

post-title

لاہور:  وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے پرویز الہٰی نے  کل اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو وزیر اعلیٰ ہاؤس سیل کر دیں گے، 99 فیصد لوگ چاہتے ہیں کہ اسمبلی نہ توڑی جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ بلانے سے متعلق موقف غلط ہے، سبطین خان کا موقف آئین کے خلاف ہے، گورنر اسمبلی کا اجلاس بلا سکتا ہے، 4 بجے اجلاس نہ ہوا تو گورنر پنجاب وزیراعلیٰ ہاؤس سیل کردیں گے، اجلاس نہ بھی ہو تو وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الہٰی خود کہتے ہیں اسمبلیاں توڑنے کے حق میں نہیں، ایک پاگل آدمی پی ٹی آئی اور پنجاب کو حادثے سے دوچار کر رہا ہے، پاگل انسان کا ادراک کیا جانا چاہیے، قوم اور اداروں میں اتفاق ہے، پاگل آدمی کو روکا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پرویزالہٰی کواعتماد کا ووٹ لینا چاہیے، اگر پرویز الہٰی کہتے ہیں اسمبلیاں نہیں ٹوٹنی چاہئیں تو پھر کیوں توڑ رہے ہیں، تمام اتحادی جماعتیں مکمل رابطے میں ہیں، پرویزالہٰی اعتماد کاووٹ نہیں لیتے تو گورنر کل نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا اعلان کر سکتے ہیں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM