ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

جیکب آباد: موسلادھار بارش نے شہر کو ڈبو دیا

ویب ڈیسک
15 Aug, 2022

15 اگست ، 2022

ویب ڈیسک
15 Aug, 2022

15 اگست ، 2022

جیکب آباد: موسلادھار بارش نے شہر کو ڈبو دیا

جیکب آباد:  (اے پی این این )  جیکب آباد میں ہونے والی موسلادھار بارش نے شہر کو ڈبو دیا، سڑکوں پر پانی جمع لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا جبکہ رات گئے بارش پڑتے ہی شہری بجلی سے محروم ہوگئے

جیکب آباد کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے تیز بارش ہوئی جس کے باعث شہر کا مواصلاتی نظام دھرم بھرم ہو کر رہ گیا بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں سے بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی ہے بجلی کی بندش نے شہریوں کی اذیت و تکلیف میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے شہر بھر میں بارش کا پانی جمع ہونے سے سڑکیں زیر آب آگئیں ۔

گلی محلے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے ہیں بارش کے بعد شہر کی صورتحال میں کوئی واضح تبدیلی نہیں دکھائی دے رہی شہر کے اہم بازاروں میں صرافہ بازار، شاہی بازار،کپڑا مارکیٹ سمیت دیگر تجارتی مراکزوں میں بارش کے پانی نے کاروبار متاثر کردیا شہر کو صاف کرنے والی انتظامیہ دور دور تک دکھائی نہیں دے رہی۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ میونسپل انتظامیہ بارش کے بعد غائب ہے سڑکوں پر پانی کھڑے رہنے سے آمد و رفت مشکلات کا سامنا ہے شہر سے بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے انتظامات کیے جائیں۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM