ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

نینسی پلوسی کا متنازع دورہ تائیوان، چین نے سب سے بڑی جنگی مشقیں شروع کر دیں

ویب ڈیسک
04 Aug, 2022

04 اگست ، 2022

ویب ڈیسک
04 Aug, 2022

04 اگست ، 2022

نینسی پلوسی کا متنازع دورہ تائیوان، چین نے سب سے بڑی جنگی مشقیں شروع کر دیں

post-title

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے متنازع دورہ تائیوان پر چین نے تائیوان کے قریب سب سے بڑی جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا۔

چین نے امریکا کو خبردار کیا تھا کہ اگر نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو چین کی فوج ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے گی لیکن اس کے باوجود امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی تائیوان کے دورے پر پہنچ گئیں جس پر امریکا اور چین کے درمیان تناؤ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

دوسری جانب روس نے بھی امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی اسپیکر کے دورہ تائیوان کی وجہ سےکشیدگی کی سطح کو کم نہیں سمجھا جانا چاہیے۔

گزشتہ روز بلوم برگ کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ چین نے دنیا بھر کی ائیر لائنز کو تائیوان کے اطراف ڈینجر زون سے دور رہنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان زونز میں جنگی مشقوں کے باعث 4 سے 12 اگست تک بین الاقوامی پروازیں بند رہیں گی۔

اب برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین نے تائیوان اور اس کے گرد موجود سمندروں میں سب سے بڑی فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں، بعض مقامات پر تائیوان سے صرف 12 میل کے فاصلے پر جدید ہتھیاروں کے ساتھ جنگی مشقیں شروع کی گئی ہیں۔

چینی حکام کے مطابق جنگی مشقیں مصروف پانیوں میں کی جائیں گی جس میں دور تک مار کرنے والے میزائلوں کا براہ راست مشاہدہ بھی شامل ہے۔تائیوان کی جانب سے چینی مشقوں کو سمندری اور فضائی حدود بند کرنے سے تشبیہ دی گئی ہے جبکہ امریکا نے چین کی جنگی مشقوں کو غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیا ہے۔

تائیوان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چین ہمارے خطے کے اسٹیٹس کو تبدیل کرنا چاہتا ہے جبکہ چین تائیوان کو اپنا صوبہ تصور کرتا ہے اور اسے اپنے ساتھ ملانے کے لیے پرعزم ہے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM