ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

بچے ہمارا روشن مستقبل ہیں،سی سی پی او لاہو ر

ویب ڈیسک
12 Sep, 2022

12 ستمبر ، 2022

ویب ڈیسک
12 Sep, 2022

12 ستمبر ، 2022

بچے ہمارا روشن مستقبل ہیں،سی سی پی او لاہو ر

post-title

لاہور 12ستمبر 2022:سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ بچے ہمارا روشن مستقبل ہیں،پاکستان کے حقیقی تعمیر وترقی یقینی بنانے کے لئے نئی نسل کو کھیلوں اور مثبت تعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہو گا۔انہوں نے یہ بات آج پنجاب سکواش کمپلیکس میں17ویں نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

سیکرٹری پنجاب سکوائش ایسوسی ایشن طارق صدیق اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مامون خان اس موقع پر موجود تھے۔مہسی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔غلام محمود ڈوگر نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بچوں کی کارکردگی کو بے حد سراہا۔

سی سی پی او لاہور غلام ڈوگر کا کہنا تھا کہ پنجاب سکوائش ایسوسی ایشن نورالامین مینگل کی سرپرستی میں بہترین کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس شہر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔انگلینڈ کے خلاف آئندہ ہونے والی کرکٹ سیریز کے سکیورٹی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز کے لیے سکیورٹی کے پہلے سے بھی بہتر انتظامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔

انگلش کرکٹ ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ ملنے پر روٹ پروٹوکول ایس او پیز کے مطابق ڈیزائن  کریں گے۔پاکستان انگلینڈ سیریز کے دوران ٹریفک کے حوالے سے شہریوں کی مشکلات کم سے کم کرنے کی پوری کوشش ہو گی۔نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی وفد نے دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

17ویں نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں انڈر13 کیٹیگری کے فائنل میں پاکستان نمبر تین نعمان خان نے پاکستان نمبرون احمد ریحان کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دی۔انڈر 13 کے فائنل میچ کا سکور 15-13، 9-11،11-7، 11-6 رہا۔فائنل کھیلنے والے دونوں کھلاڑیوں کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا سے تھا۔

انڈر11 کیٹیگری میں پاکستان نمبر ون فیضان علی نے پاکستان نمبر ٹو سید حسین کو سٹریٹ سیٹس میں دو صفر سے شکست دے دی۔انڈر 11 کیٹیگری میں فائنل سکور 12-10، 11-6 رہا۔انڈر11 کا فائنل کھیلنے والے دونوں کھلاڑیوں کا تعلق صوبہ پنجاب سے تھا۔ جونیئر چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 96 بوائز نے حصّہ لیا۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM