ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.   

home-add

چاند سے لائی گئی مٹی پر پودے اگانے کا کامیاب تجربہ

ویب ڈیسک
14 May, 2022

14 مئی ، 2022

ویب ڈیسک
14 May, 2022

14 مئی ، 2022

چاند سے لائی گئی مٹی پر پودے اگانے کا کامیاب تجربہ

post-title

سائنسدانوں نےچاندسے لائی گئی مٹی پر پودے اگانے کا کامیاب تجربہ کرلیا ۔ یہ مٹی چاند پر جانے والے امریکی خلائی ادارے ناسا کے خلا باز واپس زمین پر لائے تھے۔

Moon3
 

یہ مٹی امریکی خلائی ادارے ناسا کے راکٹ اپالو 11 سے لائی گئی تھی۔ یاد رہے چاند پر جانے والے انسانوں میں خلا باز نیل آرمسٹرانگ، اور بزایلڈرین شامل تھے۔

یہ تاریخی کارنامہ امریکا کی مشہور جامعہ یونیورسٹی آف فلوریڈا کے سائنسدانوں نے سرانجام دیا ہے۔ اس سے قبل یہ پتا نہیں تھا کہ کیا چاند کی مٹی بھی زرخیز ہے اور اس میں بیجوں کو ڈال کر پودے اگائے جا سکتے ہیں۔

Moon1
 

سائنسدان رابرٹ فیرل نے اس تاریخی تجربے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دیکھنا ہمارے لئے حیران کن تھا کہ چاند کی مٹی بھی زرخیز ہے اور اس میں زندگی کی رمق موجود ہے۔ تاہم ایک ہفتہ گزرنے کے بعد ان پودوں کی افزائش کا عمل رک گیا اور بیشتر مرجھا گئے۔

یونیورسٹی آف فلوریڈا کے سائنسدانوںنے کہا ہے کہ چاند کی مٹی میں’تھیل گرس ‘ نامی پھول دار پودے کے بیچ ڈالے گئے تھے۔ حیران کن چیز یہ ہے کہ اس میں جتنے بھی بیج کے دانے ڈالے گئے وہ سب پھوٹے اور ان میں سے کونپلیں نکلیں۔ تاہم یہ پودے زیادہ افزائش نہیں کر سکے۔

Moon2

دوسری جانب اس تجربے پر بات کرتے ہوئے یونیورسٹی آف وسکانسن میڈیسن کے سائنسدان سائمن گلرائے نے کہا ہے کہ یہ بات ثابت کر دی گئی ہے کہ چاند کی مٹی میں پودوں کو اگایا جا سکتا ہے۔ یہ تجربہ انسانی تاریخ کا ایک انوکھا کارنامہ ہے۔ اگلا قدم یہ ہونا چاہیے کہ آپ چاند پر جا کر پودے اگائیں۔

امریکی سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ پودوں کا چاند کی مٹی میں زیادہ افزائش نہ پکڑنا اس بات کی جانب واضح اشارہ ہے کہ اس میں سورج کی لہریں اور تابکاری لہریں جذب ہیں۔

 

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM