ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

سی سی پی او لاہور کی معطلی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج

ویب ڈیسک
08 Nov, 2022

08 نومبر ، 2022

ویب ڈیسک
08 Nov, 2022

08 نومبر ، 2022

سی سی پی او لاہور کی معطلی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج

post-title

لاہور: (اے پی این این )  لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی معطلی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر نمٹا دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی جانب سے معطلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی جس دوران عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ہائیکورٹ کو اختیار ہے کہ وہ معطلی کے معاملے کو دیکھے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر کے خلاف قانونی کارروائی کی، اس لئے سی سی پی اوکو نشانہ بنایا گیا، دو حکومتوں کے معاملے میں ایک سول سرونٹ کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔

عدالت نے کہا کہ بظاہر یہ اختیار سپریم کورٹ کو تو ہے لیکن ہائیکورٹ کو کیسے اختیار ہے، اس پر وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ عدالت اس کا جائزہ لے سکتی ہے۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ سی سی پی او کو 3 دن میں رپورٹ کرنے کا کہا جس پر عمل نہیں ہوا، رپورٹ نہ کرنے پر معطلی کا حکم جاری کیا گیا۔

جسٹس مزمل اختر نے کہا کہ عدالت کا سوال یہ ہے کہ ہائیکورٹ کو اس معاملے کی سماعت کا اختیار کیسے ہے، لاہور ہائیکورٹ کو اس درخواست کی سماعت کا اختیار نہیں۔

عدالت نے سی سی پی اوغلام محمود ڈوگر کی معطلی کے خلاف درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر نمٹا دیا۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM