ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

بزرگ جوڑےکی انوکھی موت۔۔۔لوگ رشک کرنے لگے

مسرت
18 Dec, 2021

18 دسمبر ، 2021

مسرت
18 Dec, 2021

18 دسمبر ، 2021

بزرگ جوڑےکی انوکھی موت۔۔۔لوگ رشک کرنے لگے

post-title

 امریکی ریاست کینٹکی میں بھی طوفان نے خوفناک تباہی مچائی اور درجنوں لوگ موت کے منہ میں چلے گئے، اس بدقسمت قدرتی آفت میں ایک عمر رسیدہ جوڑے کی بھی موت ہوئی ہے جو مرتے وقت ایسے حالت میں تھے کہ جان کر لوگ ان کی باہم محبت پر رشک کرنے لگے۔ میل آن لائن کے مطابق بلی ملر اور جوڈی ملر نامی اس عمر رسیدہ میاں بیوی کی شادی کو 56سال گزر چکے تھے۔ 
جب طوفان آیا تو بلی اور جوڈی اپنے مولین برگ کاؤنٹی میں واقع گھر میں موجود تھے اور دونوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام رکھا تھا اور اسی حالت میں دونوں کی موت واقع ہوئی۔ بلی اور جوڈی کی پوتی سیرینٹی ملر نے مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ اس کے دادا دادی نے جس طرح عمر بھر ایک دوسرے کا ساتھ نبھایا، انہیں موت بھی ایک ساتھ آئی اور وہ بھی ایسی حالت میں کہ انہوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام رکھا تھا۔ وہ ایک دوسرے سے اتنی محبت کرتے تھے کہ ایک دوسرے کے بغیر شاید زندہ ہی نہ رہ پاتے۔اس طوفان نے ہمارا پورا گھر برباد کر ڈالا ہے اور ہمارے پاس ہمارے دادادادی کی صرف چارتصاویر ہی بچی ہیں۔“واضح رہے کہ اس طوفان سے مولین برگ کاؤنٹی میں 11لوگ لقمہ اجل بنے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM