ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.   

home-add

پیٹرول کتنامہنگا ہوگا؟قیمت سامنے آگئیں

ویب ڈیسک
14 May, 2022

14 مئی ، 2022

ویب ڈیسک
14 May, 2022

14 مئی ، 2022

پیٹرول کتنامہنگا ہوگا؟قیمت سامنے آگئیں

post-title

اسلام آباد: اوگرا نے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات پر بڑھتی ہوئی سبسڈی سے آگاہ کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بارے آج  اہم فیصلہ متوقع ہے جس  میں پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی کو ختم کیا جاسکتا ہے جس کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت فی لیٹرپیٹرول پر 29 روپے60 پیسے سبسڈی دیتی ہے اور 16 مئی سے فی لیٹرپیٹرول پرسبسڈی کی یہ رقم 45 روپے14پیسے تک پہنچ جائے گی، ساری سبسڈی ختم کریں تو فی لیٹر پیٹرول 45روپے 15 پیسے بڑھانا پڑے گا جس  کے نتیجے میں فی لیٹرپیٹرول 195روپےکا ہوجائےگا۔

ذرائع کےمطابق  اس وقت ڈیزل پرفی لیٹر سبسڈی 73روپے 4 پیسے ہے اور 16 مئی سے ڈیزل پر سبسڈی 85 روپے 85 پیسے تک پہنچ جائے گی جب کہ مکمل سبسڈی ختم کرنے سے ڈیزل کی قیمت 230روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ مٹی کے تیل پر فی لیٹر سبسڈی 43  روپے 16 پیسے ہے اور 16 مئی سے مٹی کے تیل پر فی لیٹر سبسڈی50.44 روپے ہوجائے گی، اسی طرح مٹی کے تیل پر سبسڈی ختم  کرنے سے اس کی قیمت 176  روپے ہوجائے گی۔

ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل پر اس وقت فی لیٹر سبسڈی 64.70 روپے ہے اور 16 مئی سے یہ سبسڈی 68 روپےفی لیٹر ہوجائے گی، اسی طرح لائٹ ڈیزل کی مکمل سبسڈی ختم ہونے سے فی لیٹر قیمت 186 روپے 31 پیسے ہوجائے گی۔

ذرائع کا کہناہےکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری بھی پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کاباعث ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM