ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

پیدائش کے وقت مجھے پنجابی بچے سے تبدیل کر دیا گیا تھا، رانی مکھرجی کا انکشاف

ویب ڈیسک
21 Mar, 2022

21 مارچ ، 2022

ویب ڈیسک
21 Mar, 2022

21 مارچ ، 2022

پیدائش کے وقت مجھے پنجابی بچے سے تبدیل کر دیا گیا تھا، رانی مکھرجی کا انکشاف

post-title

بالی وڈ کی نامور اداکارہ رانی مکھرجی نے انکشاف کیا ہے کہ پیدائش کے وقت انہیں ایک دوسرے بچے سے تبدیل کر دیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران رانی مکھرجی نے انکشاف کیا کہ ان کی پیدائش کے وقت اسپتال میں ایک انتہائی دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب میں پیدا ہوئی تو اسپتال میں ایک پنجابی فیملی کی بچی کے ساتھ تبدیل ہو گئی تھی۔اداکارہ نے بتایا کہ جب میری والدہ کرشنا مکھرجی کو اس بات کا احساس ہوا تو انہوں نے اسپتال میں شور شرابا شروع کر دیا اور کہا کہ یہ میری بیٹی نہیں ہے، میری بیٹی کی آنکھیں براؤن تھیں جبکہ اس کی آنکھیں براؤن نہیں ہیں۔

رانی مکھرجی نے بتایا کہ والدہ نے مجھے اسپتال میں ڈھونڈنا شروع کر دیا اور انہوں نے مجھے ایک پنجابی فیملی کے کمرے میں موجود پایا جن کے ہاں آٹھویں بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔بھارتی اداکارہ نے بتایا کہ گھر والے مجھے مذاق میں کہتے ہیں کہ اصل میں تم ایک پنجابی ہو لیکن غلطی سے ہماری فیملی میں آ گئی ہو۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM