ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

ایسا لڑکا، جسے چھونے سے اس کی ہڈیاں ٹوٹ جاتی ہیں

ویب ڈیسک
22 Jun, 2022

22 جون ، 2022

ویب ڈیسک
22 Jun, 2022

22 جون ، 2022

ایسا لڑکا، جسے چھونے سے اس کی ہڈیاں ٹوٹ جاتی ہیں

post-title

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والا 12 سالہ روہت 'Osteoporosis'نامی بیماری کا شکار ہے جسے عام طور پر ہڈیوں کے بُھربُھرے پن کی بیماری کے طور پر جانا جاتا ہے۔

بھارت سے تعلق رکھنے والا  12 سالہ لڑکا ایک ایسی غیر معمولی ہڈیوں کی بیماری کا شکار ہے جس میں ہلکا سا چھونے سے اس کی ہڈیاں ٹوٹ جاتی ہیں ،اسی وجہ سے اسے شیشے جیسا نازک قرار دیا جاتا ہے۔  

رپورٹس کے مطابق اس بیماری کی وجہ سے روہت کے جسم کی تقریباً 100 ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں جس کی وجہ سے وہ اکثر اوقات کافی تکلیف میں رہتا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق اس بیماری میں انسانی جسم کی ہڈیاں اتنی نازک ہوجاتی ہیں کہ وہ ہلکا سا دباؤ یا معمولی سی چوٹ کی وجہ سے ٹوٹ جاتی ہیں اور یہ سلسلہ نئی ہڈی کے بننے تک جاری رہتا ہے۔
 
اپنی ہڈیوں کو  مزید نقصان سے بچانے کیلئے  روہت دوستوں کے ساتھ کھیلنے سے بھی قاصر ہے اور ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کیلئے اپنی ماں پر انحصار کرتا ہے جبکہ اس کی بہن  اسے پڑھنا سکھا رہی ہے کیونکہ وہ اپنی حالت کی وجہ سے اسکول  بھی نہیں جا سکتا۔

یہی نہیں بلکہ اس بیماری  نے روہت کی نشوونما کو  بھی اس حد تک روک دیا ہے کہ وہ  صرف 1 فٹ، 4 انچ لمبا اور اس کا وزن تقریباً 32 پاؤنڈز ہے۔

ماہرین کے مطابق فی الحال 'Osteoporosis' کا کوئی علاج نہیں ہے، اگرچہ مریض کیلشیم سپلیمنٹس اور ہڈیوں کی نشوونما کو بڑھانے  والی ادویات لے کر  ان علامات کو کم کر سکتے ہیں۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM